• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

نائجیریا: مہنگائی سے پریشان عوام کا کینیا کی طرز کا مظاہرہ ممکن: حکام کا انتباہ

Updated: August 01, 2024, 10:31 PM IST | Abuja

نائجیریا میں حکام نے با خبر کیا ہے کہ صدر کی جانب سے معاشی اصلاحات کےنتیجے میں ہونے والی مہنگائی کے خلاف کینیا طرز کے پر تشدد مظاہرے ہو سکتے ہیں، حالانکہ صدر نے نوجوانوں سے ان مظاہروں سے دور رہنے اور ان اصلاحات کے نتائج آنے کا انتظار کرنے کی اپیل کی ہے۔

A scene of protest against inflation in Nigeria. Image: X
نائجیریا میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے کا ایک منظر ۔ تصویر : ایکس

نائجیریا کے حکام نے خبر دار کیا ہے کہ شہری کینیا کی طرز پر ضروریات زندگی کی گرانی کےخلاف احتجاج کر سکتے ہیں، اس احتجاج نے کینیا حکومت کو نافذ کئے گئے نئے ٹیکس کو واپس لینے پر مجبور کر دیا تھا۔اس احتجاج کو آن لائن مہم کی بھی حمایت حاصل ہو گئی ہے، جس کی وجہ افراط زر کی شرح ۴۰؍ فیصد اور ایندھن کی قیمت تین گنا ہونا ہے۔ یہ سب ٹینوبو حکومت کی فوری اصلاح کو متعارف کرانے کے نتیجے میں ہوا ہے۔لاگوس سے لے کر ابوجا تک ملک کے تمام بڑے شہروں میں مظاہرے ہو رہے ہیں، اسی دوران ٹینو بو نے نو جوانوں سے گزارش کی ہے کہ وہ ان مظاہروں میں شرکت نہ کریں اور حکومت کے اصلاحی اقدام کے مثبت نتیجے ظاہر ہونے کا انتظار کریں۔ 

یہ بھی پڑھئے : وائناڈ حادثہ: ۲۸۸؍ سے زائد ہلاک،۲۰۰؍ افراد کے ملبے میں پھنسے ہونے کا خدشہ

ان مظاہروں کو کتنی حمایت حاصل ہے یہ کہنا مشکل ہے لیکن عوام میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں ، اور آمد و رفت کی گرانی کولے کر کافی بے چینی ہےاس کےعلاوہ عوام میں عدم تحفظ کا احساس بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ان مظاہروں کے لیڈروں نے کمزور سول سوسائٹی کے اتحاد اور کچھ قانونی چیلنج کے سبب بڑے پیمانے پر مارچ کرنےکی بجائے اپنے مظاہروں کو عوامی پارک تک محدود رکھا ہے۔ اسی ہفتے مظاہروں کے اتحاد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ احتجاج مسلسل اور بلا خوف جاری رہنا چاہئے۔عوام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے حکومت نے پورے ملک میں اناج کی تقسیم،تنخواہوں میں اضافہ،اور انتہائی غریبوں کی امداد کا آغاز کیا ہے۔

سرکاری فیڈریشن کے سکریٹری جارج اکومے نے نامہ نگاروں سے کہا کہ’’ صدر ٹینوبو کی حکومت نے عوام کے پر امن احتجاج کے حق کو تسلیم کیا ہے ، لیکن اس کی نگرانی ہماری ذمہ داری ہے ۔ہم نائجیریا کے شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ امن ، بات چیت اور تعاون کا راستہ اپنائیں۔لیکن لاگوس میں ان مظاہروں کا اختتام فائرنگ پر ہوا، دایاں محاذ نے فوج پر الزام لگایا ہے کہ اس نے پر امن مظاہرین پر فائرنگ کی، لیکن فوج نے الزام لگایا کہ مظاہرین نے کرفیوکی خلاف ورزی کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے : غزہ جنگ: اسرائیل کا حماس کے ملٹری چیف محمد دیف کو قتل کرنے کا دعویٰ

نائجیریا کے حالیہ مظاہرےکینیا سے متاثر ہیں جہاں عوام کے شدید احتجاج کے بعد صدر ولیم روٹو کو نئے ٹیکس واپس لینے پر مجبور ہونا پڑا اور اپنی نئی کابینہ تشکیل دینا پڑا۔ یہ احتجاج ان کے دو سالہ دور اقتدار کے شدید ترین احتجاج تھے۔اس کے علاوہ یوگانڈا میں بھی حکام نے درجنوں ایسے افراد کو گرفتار کیا جو کینیا کے احتجاج سے متاثر ہوکر ممنوعہ آن لائن بد عنوانی کے خلاف احتجاج میں شامل ہوئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK