Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

نتیش کمار پر قومی ترانے کی بے حرمتی کا الزام، وزیراعلیٰ کی ذہنی کیفیت پر بھی سوال

Updated: March 22, 2025, 9:27 AM IST | Patna

اسمبلی میں اپوزیشن کا شدید ہنگامہ، معافی کا مطالبہ کیا ،رابڑی دیوی نے کہا کہ ’’ دماغ اگر کام نہیں کررہا ہے تو ان کے بیٹے کو وزیراعلیٰ بنادو۔‘‘

Nitish addressing his Chief Secretary Deepak Kumar during the national anthem. Photo: INN
قومی ترانہ کے دوران نتیش اپنے چیف سیکریٹری دیپک کمارکو مخاطب کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار  جو آج کل اپنی عجیب وغریب حرکتوں کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں،اب قومی ترانہ کی توہین کے الزام میں گھر گئے ہیں۔جمعرات کو پاٹلی پُتر اسپورٹس کامپلکس میں ’سیپک ٹکراؤ ورلڈ کپ ۲۰۲۵ء‘‘ کے افتتاح کے موقع پر جب قومی ترانہ گایا جارہاتھا اور تمام حاضرین اس کے احترام میں  خاموش کھڑے تھے، نتیش کمار پہلے اپنے چیف سیکریٹری دیپک کمار  سے بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں پھر اسٹیج کے نیچے موجود کسی شخص  کو ہاتھ جوڑ کر نمستے کہنے لگتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:ـ امریکی امداد میں تخفیف سے متاثر افغان طالبات کو عارضی راحت

یہ ویڈیو وائرل ہوگیا  ہے جس کے بعد  جمعہ کو اپوزیشن نے  اسمبلی میں شدید احتجاج کیا۔ ویڈیو میں نتیش کمار کو قومی ترانے کے دوران دیپک کمار کو بار بار مخاطب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دیپک کمار انہیں خاموش رہنے اور محتاط ہونے کا اشارہ کر رہے  ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی رہنما رابڑی دیوی نے نتیش کمار سے اسمبلی میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا  جبکہ تیجسوی یادو نے مشورہ دیا ہے کہ نتیش کمار کی ذہنی کیفیت کو دیکھتے ہوئے  سیاست سے  سبکدوش ہوجانا چاہئے۔ آر جے ڈی لیڈر نے نتیش کی حرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’بہاری ہونے کی حیثیت سے یہ میرے لئے شرمندگی کا باعث ہے۔‘‘ سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی نے وزیراعلیٰ کو ’’ذہنی طور پر غیر مستحکم‘‘ قرار دیتے ہوئے دوٹوک انداز میں مشورہ دیا کہ ’’وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں  کہ اگر ان کا دماغ کام نہیں کررہا ہے تو اپنے بیٹے کو وزیراعلیٰ بنا دیں۔‘‘ اس سے قبل میسا بھارتی  اور دیگر لیڈروں نے بھی نتیش کی حرکتوں پر تنقید کی اور فکر مندی کا اظہار کیا۔  

یہ بھی پڑھئے: خلاء میں ۹ ماہ: ولمور اور ولیمز کی صحت اور جسم پر کیا اثرات مرتب ہوئے؟ کچھ اثرات تاحیات باقی رہیں گے

دوسری جانب بی جے پی اور جے ڈی یو نے ان الزامات کو مسترد کر دیا۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی ہری بھوشن ٹھاکر نے کہا کہ کوئی بے حرمتی نہیں ہوئی، اپوزیشن صرف سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے یہ معاملہ اچھال رہی ہے۔جے ڈی یو  لیڈرنیرج کمار  کہا کہ  نتیش کمار کو محب وطن ہونے  کے تعلق سے  کسی سے سند لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK