• Wed, 12 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شمالی کوریا نے غزہ کو قبضے میں لینے کے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی

Updated: February 12, 2025, 4:07 PM IST | Pyongyang

شمالی کوریا کی ریاستی کورین سینٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے غزہ کو قبضے میں لینے کے فیصلے کی مذمت کی ہے اور کہا کہ ’’ٹرمپ کے اس فیصلے نے تحفظ اور امن کی امید کو کچل ڈالا ہے۔‘‘

US President Donald Trump with North Korean President Kim Jong Un. Photo: X
امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے ساتھ۔ تصویر: ایکس

شمالی کوریا کی ریاستی کورین سینٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے غزہ کو قبضے کرنے کے منصوبے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ’’اس تجویز نے فلسطینیوں کیلئے ’’تحفظ ‘‘ اور ’’امن‘‘ کی امید کو کچل ڈالا ہے۔‘‘کے سی این اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’امریکہ کے اس بیان کے بعد دنیا ابل رہی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: برقع پوش طالبات نے اطمینان سے امتحان دیا

نیوز ایجنسی نے اپنی خبر میں ٹرمپ کا ذکر نہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’قتل عام ‘‘ اور’’ڈاکے‘‘ کے ذریعے امریکہ کا وجود قائم ہے اور غزہ پر قبضے کے اس کے منصوبے سے دنیا پر قبضہ کرنے کا اس کا ’’غالبانہ‘‘ اور ’’متجاوز‘‘ مقصد ظاہر ہوتا ہے۔ ‘‘ بیان میں امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ کی انتظامیہ کے ’’نہر پناما‘‘ اور ’’گرین لینڈ‘‘ کو قبضے میں لینے اور ’’گلف آف میکسیکو ‘‘ کا نام تبدیل کر کے ’’گلف آف امریکہ‘‘کرنے کے فیصلے کی بھی مذمت کی گئی ہے۔ ایجنسی نے اپنی خبر میں امریکہ کو ’’وحشی ڈاکو‘‘ قرار دیا ہےاور کہا ہے کہ ’’امریکہ کو اپنے خواب سے واپس آجاناچاہئےاور کسی بھی ملک یا قوم کی ’’شناخت‘‘ اور ’’ خودمختاری‘‘کو نقصان پہنچانے کے اپنے مقصد کو روکنا چاہئے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: شیوسینا (شندے) پھر درکنار، اراکین اسمبلی کے بغیر ضلعی میٹنگ

اس درمیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے غزہ کواپنے قبضے میں لینے کے اپنے بیان کو دہرایا ہے اور اردن کے کنگ عبداللہ سے بے گھر فلسطینیوں کیلئے زمین مختص کرنے کی اپیل کی ہے۔عبداللہ نے کہا کہ ’’میں فلسطینیوں کی بازآبادکاری کی مذمت کرتا ہوں ۔‘‘ مصر کا کہنا ہے کہ ’’جامع منصوبہ‘‘ بے گھر فلسطینیوں کی بازآبادکاری کے بجائے غزہ کی بحالی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK