• Sun, 23 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اوپن اے آئی سربراہ نے ایلون مسک پر حریفوں کے ساتھ `غنڈہ گردی` کا الزام لگایا

Updated: January 04, 2025, 9:54 PM IST | Inquilab News Network | Washington

آلٹ مین کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب مسک، نومنتخب امریکی صدر کی انتظامیہ میں نمایاں عہدہ سنبھالنے کی تیاری کر رہے ہیں جس کے بعد وہ ملک میں ایک با اثر سیاسی حیثیت کے مالک ہوگے۔

Sam Altman and Elon Musk. Photo: X
سیم آلٹ مین اور ایلون مسک۔ تصویر: ایکس

اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے ایک انٹرویو میں امریکی صنعتکار اور ارب پتی ایلون مسک پر تنقید کی۔ اوپن اے آئی کے شریک بانی آلٹ مین نے ٹیسلا کے سی سی او پر غنڈہ ہونے کا الزام لگایا ہے جو اپنے حریفوں کے ساتھ لڑائی مول لینا پسند کرتا ہے۔ واضح رہے کہ مسک، اوپن اے آئی اور آلٹ مین کے ساتھ ایک طویل قانونی جنگ میں مصروف ہیں۔ سیم آلٹمین اور ایلون مسک نے ۲۰۱۵ء میں اوپن اے آئی کی بنیاد رکھی تھی لیکن اب ان کے درمیان تعلقات بہت زیادہ پیچیدہ ہوچکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ نے بائیڈن کو امریکہ کا بدترین صدر قرار دیا

جمعرات کو دی فری پریس کے ساتھ ایک انٹرویو میں آلٹ مین نے کہا کہ ایلون مسک "واضح طور پر ایک بدمعاش" تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسک کا اپنی ہی سابقہ کمپنی کے ساتھ ہائی پروفائل جھگڑا ایک "سائیڈ شو" بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ ۲۰۱۸ء میں اوپن اے آئی سے دستبردار ہونے کے بعد، مسک نے اے آئی اسٹارٹ اپ اور اس کے سی ای او آلٹ مین کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اگست میں مسک نے ایک مقدمہ دائر کیا جس میں دلیل دی گئی کہ آلٹ مین اور ان کے ساتھی و شریک بانی گریگ بروک مین نے کمپنی شروع کرنے میں انہیں "دھوکہ" دیا تھا۔ مسک نے ایک وفاقی عدالت سے اوپن اے آئی کو منافع بخش ادارے میں تبدیل ہونے سے روکنے کی درخواست بھی کی تھی۔ اس کے جواب میں، اوپن اے آئی نے ای میلز کا ایک ذخیرہ جاری کیا تھا جس میں انکشاف ہوا کہ کمپنی میں کام کرتے ہوئے مسک خود اے آئی اسٹارٹ اپ کو منافع بخش بنانے کے لئے زور دیتے تھے۔

انٹرویو میں، آلٹ مین نے مسک کو ایک "لیجنڈری کاروباری شخصیت" کے طور پر بیان کیا جس نے ابتدائی دنوں میں اوپن اے آئی کی مدد کے لئے خوب تعاون کیا۔ جیف بیزوس اور بل گیٹس کے ساتھ ارب پتی کے ہائی پروفائل جھگڑوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ "وہ واضح طور پر ایک بدمعاش بھی ہے، جو لڑائیاں مول لینا پسند کرتا ہے۔" آلٹ مین نے مزید کہا، "میرا خیال ہے کہ مسک کی زیادہ تر دشمنی، اوپن اے آئی کی حالیہ کامیابی اور اس حقیقت میں پوشیدہ ہے کہ اب انہوں نے بھی اس میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ یاد رہے کہ مسک نے گزشتہ سال اپنے اے آئی اسٹارٹ اپ، ایکس اے آئی xAI کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد کمپنی نے اپنے چیٹ بوٹ گروک کے کئی ورژن جاری کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: بچوں کا سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے کیلئے والدین کی رضامندی لازمی: ڈیٹا پروٹیکشن رولز کا مسودہ

آلٹ مین کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب مسک، نومنتخب امریکی صدر کی انتظامیہ میں نمایاں عہدہ سنبھالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اگرچہ مسک کو ایک بااثر سیاسی حیثیت حاصل ہوگی، آلٹ مین نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مسک اپنے حریفوں کے خلاف اپنی طاقت کا استعمال نہیں کریں گے۔ خبر لکھے جانے تک اوپن اے آئی اور مسک نے تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK