Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو جان سے مارنے کی دھمکی

Updated: April 24, 2025, 7:27 PM IST | New Delhi

پہلگام، جموں کشمیر میں دہشت گردانہ حملہ ہونے کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو آئی ایس ایس کشمیر کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی والے ۲؍ ای میل موصول ہوئے ہیں۔ گوتم گمبھیر نے دہلی پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔

Indian cricket team coach Gautam Gambhir. Photo: INN
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ گوتم گمبھیر۔ تصویر: آئی این این

پہلگام، جموں کشمیر میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو منگل کو ’’آئی ایس آئی ایس کشمیر‘‘ کی جانب سے جان سے مارنے کی ۲؍ دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے گوتم گمبھیر کے دفتر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’بی جے پی کے سابق رکن پارلیمان نے پولیس سے رابطہ کیا ہے اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کیلئے سرکاری شکایت بھی درج کی ہے۔ گمبھیر کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس میں لکھا ہے ’’میں تمہیں مار دوں گا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کانزاسرائیلی بمباری میں ہلاک غزہ کی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کو اعزاز سے نوازے گا

حکام نے کہا ہے کہ ’’بی جے پی کے سابق رکن پارلیمان اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ گوتم گمبھیر کو ’’آئی ایس آئی ایس‘‘ کشمیر کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ بدھ کو انہوں نے اپنے اہل خانہ کی حفاظت کیلئے دہلی پولیس میں شکایت بھی درج کی تھی۔‘‘ منگل کو گوتم گمبھیر کو دھمکی آمیز ۲؍ ای میل موصول ہوئے تھے۔ انہیں ایک ای میل دوپہر جبکہ دوسرا شام میں موصول ہوا تھا۔ ان دونوں ای میل میں یکساں پیغام تھا۔ یاد رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا۔ نومبر ۲۰۲۱ء میں بھی، جب گوتم گمبھیر رکن پارلیمان کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، انہیں جان سے مارنے کی دھمکی کا ایسا ہی ای میل موصول ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: امریکی ریپبلکن نمائندے غزہ میں "خوراک اور امدادی مراکز" پر بمباری کی حمایت کرتے ہیں: اسرائیلی وزیر

گوتم گمبھیر نے حال ہی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ فرانس کا دورہ کیاتھا لیکن وہ ایک مہینے قبل ہی ہندوستان واپس آگئے تھے۔ مارچ میں ہندوستان کے چیمپئن ٹرافی جیتنے کے بعد سے وہ سرخیوں میں ہیں۔ فی الحال وہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۵ء کا حصہ ہیں۔ گزشتہ ماہ جولائی میں گوتم گمبھیر کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقررکیا گیا تھا۔ گوتم گمبھیر ان ہندوستانی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ گوتم گمبھیر نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’’میں لواحقین کیلئے دعاگو ہوں۔ اس کیلئے جو ذمہ دارہے اسے قیمت چکانی ہوگی۔ ہندوستان ہڑتال کرے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK