پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے برف پگھل رہی ہے جس سے موسلادھار بارش کے دوران پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ حکام نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے اور عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا انتباہ دیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 20, 2024, 6:35 PM IST | Inquilab News Network | Islamabad
پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے برف پگھل رہی ہے جس سے موسلادھار بارش کے دوران پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ حکام نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے اور عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا انتباہ دیا ہے۔
پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے حکام نے برف پگھلنے کی وجہ سے سیلاب کا الرٹ جاری کیا ہے اور بھاری جانی نقصان کا انتباہ دیا ہے۔ امسال کے آغاز ہی سے پاکستان میں موسم شدت اختیار کرتے جارہے ہیں جن میں متعدد افراد ہلاک ہوئے اور املاک اور کھیتی باڑی تباہ ہوگئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اپریل میں پاکستان میں معمول سے زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ہم رفح میں اسرائیل کے فوجی آپریشن کی مخالفت کرتے ہیں: جی ۷؍ وزرائے خارجہ
At least 50 people have died from lightning strikes and heavy rains in Pakistan since Friday, according to the country`s disaster management authority. The Meteorological Office has issued warnings of floods and landslides in northern areas due to further rainfall. pic.twitter.com/sVvUWNbRhT
— Volcaholic 🌋 (@volcaholic1) April 16, 2024
شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کا پہاڑی حصہ خاص طور پر سیلاب کی زد میں ہے۔ حکام نے کئی اضلاع میں گلیشیئرز کے پگھلنے کی وجہ سے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب مزید تباہ کن ہوسکتا ہے اور لوگوں کو کسی بھی خطرے سے پہلے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا چاہئے۔ مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کے محمد قیصر خان نے کہا کہ اگر بروقت حفاظتی اقدامات نہ کئے گئے تو سیلاب کی متوقع صورتحال کے باعث جان و مال کے بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی سے دلبرداشتہ تیونس کے یہودیوں نے سالانہ تقریب منسوخ کی
صوبے کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق بارش سے متعلقہ واقعات کی وجہ سے گزشتہ پانچ دنوں میں ۲۵؍ بچوں سمیت ۴۶؍ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔کم از کم ۲؍ ہزار ۸۷۵؍ مکانات اور ۲۶؍ اسکول یا تو منہدم ہوئے ہیں یا انہیں نقصان پہنچا ہے۔ جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں بھی بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ محمد قیصر خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ان کے پاس محدود وسائل ہیں لیکن اگر بارش جاری رہی تو مرکزی حکومت کی طرف سے مدد درکار ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں موسم باراں جون میں شروع ہوتا ہے۔