• Thu, 28 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستان: تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ ہر حال میں ناکام بنایا جائےگا: حکومت

Updated: October 13, 2024, 11:13 AM IST | Islamabad

پاکستان میں شنگھائی اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے احتجاجی مظاہرے کو حکومت نے ہر حال میں ناکام بنانے کا انتباہ دیا ہے ، جبکہ ـتحریک انصاف پارٹی بھی عمران خان تک ڈاکٹروں اور وکیلوں کی رسائی کے مطالبے کو لے کر احتجاج پر بضد۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پاکستانی حکومت نے کہا کہ اگر تحریک انصاف پارٹی شنگھائی اجلاس کے دوران احتجاج کرتی ہے تو اسے بزورطاقت روکا جائے گا۔پاکستانی تحریک انصاف پارٹی کا مطالبہ ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان تک انہیں رسائی دی جائے۔ جبکہ ان کے تحفظ کا حوالہ دیتے ہوئے،حکام نے ان سے تمام طرح کی ملاقات روک دی ہیں۔تحریک انصاف پارٹی کے ترجمان زلفی بخاری کا مطالبہ ہے کہ عمران خان کی قانونی ٹیم،اور ڈاکٹروں کو ان تک رسائی دی جائے۔اس مطالبے کو نہ ماننے کی صورت میں تحریک انصاف پارٹی نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: روس: میں جانتا ہوں کہ جیل میں مر جاؤں گا: الیکسی ناوالنی کی ڈائری

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےمتنبہ کیا ہے کہ’’ اگر شنگھائی اجلاس کے دوران احتجاج کیا گیا تو حکومت پوری قوت کے ساتھ اسے روکے گی۔ ۱۵؍ اکتوبر کا احتجاج پاکستان کے وقار پر حملہ ہے۔ہم کسی کو بھی پاکستان کی حمیت پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘‘اس کے علاوہ وزیر منصوبہ ساز احسن اقبال نے اسلام آباد میں کہا کہ ’’ یہ احتجاج سیاسی دہشت گردی ہے۔جس کا مقصد ملک کی شبیہ خراب کرنا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ ثابت ہو گیا ہے کہ سیاسی دہشت گردی اور احتجاج کی اپیل دونوں مماثل ہیں۔دونوں کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو دیکھنا چاہئے کہ ان کے احتجاج نے ملک کو کتنا نقصان پہنچایا ہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ چونکہ عمران خان جیل میں ہیں ، یہ ملک میں افراتفری پھیلانے کا جواز نہیں بن سکتا۔

یہ بھی پڑھئے: بارش کے سبب صحارا ریگستان کے کچھ حصوں میں۵۰؍ برسوں کے بعد سیلاب جیسی صورتحال

وفاقی وزیربرائے کشمیر عامر مقادم نے بھی شدید الفاظ میں اس احتجاج کی مخالفت کی ہےاور اسے پاکستان مخالف قرار دیا۔دریں اثناء پی ٹی آئی کسی بھی طرح قدم پیچھے لینے تیار نہیں ہے، بخاری کے مطابق ان کی پارٹی کسی بھی بیرونی مندوبین کے دورے کی مخالف نہیں ہے۔لیکن یہ ناجائز حکومت ہے ، جو امن کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے، جبکہ سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم غیر قانونی طور پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ جیل میں ہیں۔اس کے علاوہ انہیں ڈاکٹر، قانونی ٹیم اور خاندان والوں سے ملنے نہ دیناتمام آئینی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بارش کے سبب صحارا ریگستان کے کچھ حصوں میں۵۰؍ برسوں کے بعد سیلاب جیسی صورتحال

واضح رہے کہ ۱۵؍ اور ۱۶؍ اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں روسی وزیر اعظم ،چینی وزیر اعظم، ایران کے نائب صدر، ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور دیگر لیڈران شرکت کر رہے ہیں۔حکومت نے ۹۰۰؍ مندوبین کے تحفظ کیلئے دس ہزار پولیس اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا ہے۔اس کے علاوہ  حفاظت کے پیش نظر حکومت نے تین دنوں کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔جبکہ پنجاب حکومت نے ۱۰؍ سے ۱۷؍ اکتوبر تک راولپنڈی میں دفعہ ۱۴۴؍ نافذ کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK