پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں راولپنڈی کی ادیالہ جیل کے ڈیتھ سیل میں تنہا رکھا گیا ہے۔ انہیں کسی سے ملاقات کی اجازت اور ڈاکٹر سے رجوع کی اجازت بھی نہیں دی جارہی ہے۔
EPAPER
Updated: March 03, 2025, 10:24 PM IST | Islamabad
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں راولپنڈی کی ادیالہ جیل کے ڈیتھ سیل میں تنہا رکھا گیا ہے۔ انہیں کسی سے ملاقات کی اجازت اور ڈاکٹر سے رجوع کی اجازت بھی نہیں دی جارہی ہے۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی نے دعویٰ کیا ہےکہ عمران خان کو راولپنڈی کی ادیالہ جیل کے ڈیٹھ سیل میں قید تنہائی میں ر کھا گیا ہے۔ عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرل انفارمیشن سیکریٹری شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کے دوران یہ کہا ہے کہ ’’نے کہا ہے نے کہا ہے کہ ’’عمران خان کو ڈیتھ سیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔انہیں مجرم قرار دیئے جانے سے پہلے زیر سماعت قیدی کی طرح ڈیٹھ سیل میں رکھا گیا ہے۔‘‘انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ’’عمران خان کو جس سیل میں رکھا گیا ہے وہاں دہشت گردوں کو رکھا جاتا ہے۔‘‘
پریس کانفرنس کے درمیان محمد وقاص اکرم نے کہا کہ ’’یہ شرمناک ہے کہ ملک کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کیا جارہا ہے جس کا واحد مقصد ان کی خواہش کو کچلنا ہے۔‘‘ اکرم نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ’’عمران خان اس مشکل وقت میں بھی ثابت قدم ہیں۔‘‘انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ’’عمران خان کو کسی سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے جن میں ان کے سیاسی اتحادی اور اہل خانہ بھی شامل ہیں جبکہ قانون کے مطابق انہیں اپنے وکلاء اور قریبی رشتہ داروں سے ملنے کا حق ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’عدالت کے ۶؍افراد کو عمران خان سے ملنے کی اجازت کی منظوری دینے کے باوجود حکام نے انہیں ان سے ملنے نہیں دیا۔ عدالت کے احکام کو بھی نظر انداز کیا جارہا ہے۔یہاں تک کہ عمران خان کی اہلیہ کو بھی دو مرتبہ ان سے ملنے نہیں دیا گیا اور اس تعلق سے کوئی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔ پارٹی نےتوہین عدالت کی درخواست بھی داخل کی ہے لیکن پھر بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔عمران خان کو ان کے ڈاکٹر سے رجوع نہیں کرنے دیا جارہا ہےجس کی وجہ سے ان کی صحت کے تعلق سے خطرات لاحق ہیں۔‘‘