• Wed, 13 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستان: موسلادھار بارش کے دوران طوفان کا خدشہ، اسکولیں بند

Updated: August 30, 2024, 5:38 PM IST | Islamabad

پاکستان کے شہر کراچی میں موسلادھار بارش کے درمیان تیز ہواؤں اور طوفان کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت باہر نکلنے سے گریز کریں۔

A stadium in Rawalpindi has been covered with a sheet due to rain. Photo: PTI
بارش کی وجہ سے راولپنڈی کے ایک اسٹیڈیم کو شیٹ سے ڈھکا گیا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

پاکستان کے شہر کراچی میں انتظامیہ نے موسلادھاربارش اور طوفانی ہواؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بحیرہ عرب میں شدید دباؤ پیدا ہو رہا ہے جس کی وجہ سے سمندری طوفان آسکتا ہے۔ کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے مقامی محکمہ موسمیات کے ڈیٹا کو حوالہ دیتے ہوئے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ کراچی میں رات بھر میں ۱۴۷؍ ملی میٹر (ایم ایم)بارش درج کی گئی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلاضرورت باہر نکلنے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھئے: بلجیم: نسل کشی کے بیانات دینے والوں کو سزا دی جانی چاہئے: نائب وزیر اعظم

پاکستانی حکام نے ماہی گیروں اور ملاحوں سے کہا ہے کہ ہے کہ وہ سمندر میں جانے سے گریز کریں اور متنبہ کیا ہے کہ طوفان کے سبب شہروں اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ گجرات کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے بتایا کہ گجرات کے ساحلی علاقوں کے قریبی شہروں سے ۱۸؍ ہزار افراد کا انخلاء کیا گیا ہے اور بارش سے متعلقہ حادثات کے نتیجے میں ۲۸؍ افرادہلاک ہوئے ہیں۔ طوفان کی وجہ سے ریاست میں مزید بارش کے امکانات ہیں۔ مشرقی پاکستان کے دور دراز حصوں میں مٹی کے تودے گرنے سے ۱۲؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ عنایت علی، ریاستی ایمرجنسی سروس کے حکام، نے کہا کہ افغانستان کے قریب خیبر پختواکے ضلع دیربالا میں مٹی کے تودے گرے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ: ۱۱؍ ملکوں کے غیر قانونی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کیلئے شراکت دار کی تلاش

انہوں نے مزید کہا کہ اہلکاروں نے ۹؍ بچوں کی لاشیں بازیافت کی ہیں جن میں ۲؍ خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ علی نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستانی حکام نےمتنبہ کیا تھا کہ موسلادھار بارش سے لینڈ سلائیڈنگ اورمٹی کے تودے گرنے کے حادثات ہوسکتے ہیں۔ یکم جولائی سے پاکستان میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے متعلقہ حادثات میں اب تک ۲۷۵؍ افراد اپنی جانیں گنواچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK