• Thu, 07 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

برطانیہ: ۱۱؍ ملکوں کے غیر قانونی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کیلئے شراکت دار کی تلاش

Updated: August 30, 2024, 2:54 PM IST | London

برطانوی حکومت نے اپنے ملک سے پناہ گزینوں کی واپسی کیلئے بڑے پیمانے پر منصوبہ بندی کی ہے، جس کے تحت شراکت دار کی تلاش ہے جو ۱۱؍ ملکوں کے پناہ گزینوں کو ان کے وطن واپس بھینجے میں حکومت کی مدد کرے۔

British Prime Minister Keir Starmer. Photo: INN
برطانوی وزیر اعظم کئیر اسٹارمر۔ تصویرـ: آئی این این

برطانوی حکام کے مطابق برطانیہ کی لیبر پارٹی کی حکومت ملک میں موجود پناہ گزینوں کی بڑے پیمانے پر واپسی کا منصوبہ بنا رہی ہے،جس میں عراق بھی شامل ہے، اس کا مقصد پناہگزینوں کےتعلق سے نا تمام سرکاری کام کو جلد از جلد نمٹانا ہے۔وزارت داخلہ نے اس بابت تجارتی شراکت داروں کی تلاش میں ایک معاہدہ شائع کیا ہے، جو حکومت کے اس کاز کو عملی جامہ پہنانے میں معاون ثابت ہو۔ جمعرات کو پہلی مرتبہ رپورٹ کرنے ہوئے فائنانشیل ٹائمس نے بتایا کہ تین سالوں کے اس معاہدے کا تخمینہ۷ء۱۹؍ملین امریکی ڈالر ہے۔ وزارت ایسے شراکت دار کی تلاش میں ہے جو ۱۱؍ مختلف ملکوں کے ان پناہ گزینوں کو برطانیہ سے جانے میں مدد کر سکے،ان ملکوں میں ممالک البانیہ، بنگلہ دیش، ایتھوپیا، گھانا، بھارت، عراق، جمیکا،نائیجیریا، پاکستان، ویتنام اور زمبابوے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: روس نے پھر تیسری عالمی جنگ کی دھمکی دی، کہا : یورپ آگ سے کھیل رہا ہے

اس بیان کردہ پیشکش کے مطابق کانٹریکٹر کو دیگر چیزوں کے علاوہ پناہگزینوں کیلئے غذا کی فراہمی،ان کے خاندان کے افراد تک رسائی، ان کیلئے وسائل زندگی کی فراہمی، کی خدمات فراہم کرنی ہوگی۔ وزیر داخلہ ویٹی کوپر نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ حکومت پانچ سالوں میں پناہ حاصل کر نے میں ناکام افراد کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو ان کے وطن واپس بھیجنا چاہتی ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس سال کے آخر تک ۱۴؍ ہزار افراد کو ان کے ملک بھیجنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ساتھ ہی حکام کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کے کئی ممالک سے رابطہ کرکے اس غیر قانونی تارکین وطن کے عمل کو ختم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔نئے منتخب شدہ وزیر اعظم کئیر اسٹارمر نے ایسی گینگ کو ختم کرنے کا عہد کیا ہے جو پیشہ وارانہ طور پر غیر قانونی تارکین وطن کوچھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ بھیج رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: کیرالا: آر ایس ایس کے چار ارکان کو مسجد کمیٹی کے صدر کے قتل کے جرم میں عمر قید

واضح رہے کہ امسال اب تک ۲۰؍ ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن فرانس سے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ میں داخل ہوئے ہیں، یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں تھوڑی زیادہ ہے لیکن ۲۰۲۲ء کے مقابلے میں کم ہے۔ گزشتہ ہفتے جاری کئے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جون ۲۰۲۴ ء تک ۱؍ لاکھ ۱۹؍ ہزار پناہ حاصل کرنے کی درخواستیں حکومت کی منظوری کی منتظر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK