• Sat, 16 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستان: پی ٹی آئی کے ۳۵۰؍ لیڈران اور کارکنان حراست میں

Updated: September 26, 2024, 1:02 PM IST | Islamabad

پنجاب، پاکستان، پولیس نے جیل میں مقید عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے۳۵۰؍ لیڈران اور کارکنان پر دہشت گردی اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے لیڈران کو حراست میں لینے کیلئے ان کےگھروں پر چھاپے مارنے کا آغاز کیا ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق ابھی مزید لیڈران کی گرفتاری ہوسکتی ہے۔

Imran Khan Photo: INN
عمران خان۔ تصویر: آئی این این

پنجاب ، پاکستان کی پولیس نے جیل میں مقید عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ۳۵۰؍ لیڈران اور کارکنان ، جن میں خیبر پختواہ کے وزیر اعلیٰ علی امین گنداپور بھی شامل ہیں، کے خلاف دہشت گردی اور دیگر الزامات پر مقدمہ درج کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیڈران کے خلاف دہشت گردی مخالف اورسنیچر میں لاہور میں ریلی کے دوران ایک پولیس افسر پر حملہ کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر قتل کی کوشش کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پاکستان کی پولیس نے پی ٹی آئی کے لیڈران کو گرفتار کرنے کیلئے ان کے گھروں پر چھاپےمارنے کی شروعات کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سوڈان: ۲؍ ملین افراد بھکمری کے سبب موت کے دہانے پر ہیں: اقوام متحدہ

خیبر پختواہ کے وزیر اعلیٰ علی امین گنداپور ایک پلازہ میں ، کھڑکیاں اور سی سی ٹی وی توڑنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ دیگر سینئر لیڈران کو لاہور میں ریلی کے دوران لیڈر ہماد اظہر کو فرار ہونے میں سہولت فراہم کرنے کیلئے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے آج کہا کہ ’’خیبر پختواہ کے وزیر اعلیٰ ریلی کے ذریعے پنجاب پر حملہ کرنے کے خواہشمند ہیں جو وہ ہونے نہیں دیں گی۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: مارسیلس ولیمز؛ بے گناہ کو بچانے کی طویل جدوجہد کے باوجود سزائے موت

پاکستان مسلم لیگ کے لیڈر نواز شریف نے ان سے کہا ہے کہ ’’وہ تباہ کن سیاست میں پڑنے کے بجائے اپنے صوبے میں عوام کی فلاح و بہود پر توجہ دیں۔‘‘خیال رہے کہ سنیچر کو عمران خان کے حامیوں نے کامیابی سے لاہور میں پولیس کے کریک ڈاؤن اور سڑکیں بلاک کر دینے کے باوجود ریلی نکالی تھی۔ ۹؍ مئی ۲۰۲۳ء کے بعد پی ٹی آئی کی یہ پہلی ریلی تھی ۔ قبل ازیں ۹؍ مئی ۲۰۲۳ء کو پی ٹی آئی کے کارکنان کو فوجی تصنیبات پر حملہ کرنے کیلئے حراست میں لیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے ریلی نکال رہی ہے جو اگست ۲۰۲۳ء سےجیل میں قید ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK