Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

پارلیمنٹ کے قریب مساج کی سہولت:سیاست دانوں کی توجہ جسم پر مرکوز

Updated: March 30, 2025, 5:36 PM IST | New Delhi

پارلیمنٹ کے قریب مساج کی سہولت دستیاب ہونے کے سبب تمام پارٹیوں کے سیاستداں اپنی پارٹی کے رنگوں کو پیچھے چھوڑ کر مساج سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پارلیمنٹ سے محض ۵۰۰؍ میٹر کے فاصلے پر واقع `کنسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا کے جِم اور یونیسیکس سیلون-کم-اسپا سہولت پر سیاستدانوں کا ہجوم ہے، جو پارلیمنٹ میں اپنی آواز بلند کرنے کے بجائے اپنی جسمانی صحت پر توجہ دے رہے ہیں۔پارلیمنٹ کے اندر کی تلخیاں یہاں اسپا اورجم میں حریف پارٹیوں کے اراکین کے درمیان غیر معمولی دوستانہ ماحول میں بدل جاتی ہیں۔ تھیراپی کی فہرست بہت دلکش ہے — فل باڈی پالش، باڈی اسکرب اور مساج، وزن کم کرنے والی تھیراپی پیٹ اور ران کی چربی کم کرنے والی ٹریٹمنٹ، نامیاتی بادام کے تیل کا مساج، مادھووانی آئل مساج، بانس کے ذریعے مساج، ہاٹ اسٹون مساج، اینٹی ڈیٹاکس تھیراپی اسٹیم اور ریجووینیشن مشین سیشن۔  

یہ بھی پڑھئے: اُدیشہ اسمبلی میں داخلے سے روکنے پر کانگریس اراکین کادھرنا جاری

کلب کے ایک ذرائع نے کہا’’ہم اکثر پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخ کلامی دیکھتے ہیں، لیکن کنسٹی ٹیوشن کلب کی سہولت پر اراکین کے درمیان دوستانہ ماحول انتہائی متاثر کن ہے۔ وہ یہاں اپنے جسم پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہاکہ ’’وہ آرام کرنے کیلئے کلب کا رخ کرتے ہیں کیونکہ یہاں رازداری کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ عملے کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کوئی بھی نام، خاص طور پر اسپا آنے والوں کے ناموں کو افشا نہ کریں۔‘‘زیادہ تر اسپا تھراپی کی قیمت۲۰۰۰؍ سے۵۰۰۰؍ روپے کے درمیان ہے۔ اسپا کے ایک عملے نے بتایاکہ زیادہ تر عملہ پانچ ستارہ ہوٹلوں سے بھرتی کیا گیا ہے اور اچھی تربیت یافتہ ہے۔
کلب کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ ’’کلب کے جم کے باقاعدہ اراکین میں اداکارہ اور بی جے پی کی رکن کنگنا رناوت، سابق بی جے پی رکن ا سمیرتی ایرانی، کانگریس لیڈر سندیپ دکشت اور مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسدالدین اویسی شامل ہیں۔ مزید یہ کہ ‘‘ ترینامول کانگریس کی رکن مہوا موترا سیلون کا باقاعدگی سے دورہ کرتی ہیں۔ اگرچہ ملٹی جم صرف اراکین پارلیمنٹ، سابق اراکین اور ان کے خاندان والوں کیلئے ہے، لیکن سیلون-کم-اسپا عوام کیلئے  کھلا ہے۔ تاہم، عام لوگوں کو کسی رکن پارلیمنٹ یا کلب کے عہدیدار کی طرف سے سفارش لانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: سپریم کورٹ نےعمران پرتاپ گڑھی کیخلاف درج مقدمہ خارج کردیا

ذرائع کے مطابق، اراکین پارلیمنٹ اور ان کے اہل خانہ کیلئے اسپا پر مختلف قسم کے مساج سب سے زیادہ پرکشش ہیں، اور موجودہ پارلیمنٹ سیشن کے دوران خاص طور پر ہفتے کے آخر میں دوبارہ آنے والوں کی تعداد تین گنا سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ایک ذریعے نے بتایاکہ ’’فل باڈی پالش، باڈی اسکرب اور مساج، وزن کم کرنے والی تھیراپی پیٹ کی چربی کم کرنے والی ٹریٹمنٹ، ہاٹ اسٹون مساج اور اینٹی ڈیٹاکس تھیراپی اراکین اور ان کے اہل خانہ میں سب سے زیادہ مقبول ہیں۔ ہر تھیراپی میں دو سے تین گھنٹے لگتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK