• Mon, 18 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امارات اور بحرین کے ساتھ دنیا کےکئی ممالک میں لوگ انکم ٹیکس ادا نہیں کرتے

Updated: July 28, 2024, 1:26 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

ان میں خلیجی ممالک کی تعداد زیادہ ہے۔ بہاماس اور یورپ کےچھوٹے ملک موناکومیں انکم ٹیکس ادا نہیں کیا جاتا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

کسی بھی ملک کے کام کاج کے لئے ٹیکس کو بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ عوام کے ادا کردہ ٹیکس ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن دنیا میں کئی ممالک ایسے ہیں جہاں عوام سے انکم ٹیکس نہیں لیا جاتا۔ اس فہرست میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب جیسے کئی ممالک کے نام شامل ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ دنیا کے کن ممالک میں انکم ٹیکس نہیں دینا پڑتا۔ 
یو اے ای
 متحدہ عرب امارات (یو اے ای) براہ راست ٹیکس فری معیشت کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں عوام سے کوئی ذاتی ٹیکس نہیں لیا جاتا۔ اس ملک میں معیشت کو چلانے کیلئے حکومت بالواسطہ ٹیکس جیسے ویٹ (ویلیو ایڈڈ ٹیکس) اور بہت سے دوسرے چارجیز لگاتی ہے۔ دراصل یو اے ای تیل اور سیاحت کے شعبوں میں بھی بہت مضبوط ہے جس کی وجہ سے یہاں کے عوام کو انکم ٹیکس میں راحت ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: حکومت گھروں اور اداروں میں دراندازی کررہی ہے: محبوبہ مفتی

بحرین
 بحرین کے باشندے بھی حکومت کو ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ یہاں بھی حکومت براہ راست ٹیکس کے بجائے بالواسطہ ٹیکسوں اور دیگر چارجیز پر منحصر ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ طریقہ ملک کی معیشت کو بھی فروغ دیتا ہے اور اس سے کاروبار شروع کرنے کیلئے اچھے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔ 
کویت
 کویت کا نام ٹیکس فری ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ کویت کی معیشت مکمل طور پر تیل کی آمدنی پر مبنی ہے۔ یہاں عوام سے کوئی ذاتی ٹیکس نہیں لیا جا تا چونکہ کویت کی آمدنی کا بڑا حصہ تیل کی برآمد سے آتا ہے۔ اس وجہ سے یہاں کی حکومت عوام سے براہ راست ٹیکس نہیں لیتی۔ ٹیکس فری ملک ہونے کے باوجود کویت کی معیشت بہت مضبوط ہے۔ 
سعودی عرب 
 سعودی عرب کے شہری ایک روپیہ بھی براہ راست ٹیکس نہیں دیتے۔ سعودی عرب کی حکومت نے براہ راست ٹیکس کا نظام ختم کر دیا ہے۔ یہاں بالواسطہ ٹیکس کا نظام نافذ ہے جس سے معیشت کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔ سعودی عرب کا نام دنیا کی امیر معیشتوں کی فہرست میں شامل ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ڈیزل چوروں کو پکڑنے کیلئے چالیس گاؤں اور بھڑ گاؤں پولیس کی فلمی انداز میں کارروائی

بہاماس
 بہاماس، جو مغربی نصف کرہ میں واقع ہے، ٹیکس فری ملک بھی ہے۔ بہاماس کو سیاحت کی پناہ گاہ کہا جاتا ہے چونکہ یہاں سیاحت کا شعبہ بہت مضبوط ہے اس لئے یہاں کی حکومت عوام سے کوئی ٹیکس نہیں لیتی۔ 
برونئی، جزائر کیمن، عمان، موناکو
 دنیا کے جنوب مشرقی ایشیا میں واقع برونئی اسلامی مملکت کے لوگ بھی انکم ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ اس ملک کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ تیل کے ذخائر ہیں۔ جزائر کیمن شمالی امریکہ کا ایک کیریبین علاقہ ہے۔ یہ سیاحت کیلئے پرکشش مقامات میں سے ایک ہے۔ اس ملک میں بھی عوام کو انکم ٹیکس نہیں دینا پڑتا۔ 
 خلیجی ممالک کی فہرست میں بحرین اور کویت کے علاوہ عمان کا نام بھی شامل ہے۔ عمان کے شہریوں کو انکم ٹیکس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ عمان میں تیل اور گیس کا شعبہ بہت مضبوط ہے جس کی وجہ سے یہاں کے شہریوں کو یہ راحت میسرہے۔ موناکو ایک چھوٹا ملک ہے۔ یہ یورپ میں واقع ہے۔ موناکو میں بھی شہریوں سے انکم ٹیکس نہیں لیا جاتا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK