• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جان جے ہوپ فیلڈ اور جیفری ای ہنٹن طبعیات کے نوبیل انعام سے سرفراز

Updated: October 08, 2024, 10:13 PM IST | Stockholm

امسال کا طبعیات کا نوبل انعام دو سائنسداں جان جے ہوپ فیلڈ اور جیفری ای ہنٹن کو ان کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایجادات کی بناء پر تفویض کیا گیا ہے۔

Nobel Committee announces the prize.Prize winner can be seen on screen.
نوبیل کمیٹی انعام کا اعلان کرتے ہوئے، جبکہ اسکرین پر انعام یافگان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر: ایکس

سویڈن کی رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنس نے طبعیات کا نوبل انعام جان جے ہوپ فیلڈ اور جیفری ای ہنٹن کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، جنہوں نے مشین کو مصنوعی اعصابیات کے تحت سیکھنے کی بنیاد  دریافت کی۔جان ہوپ فیلڈ نے ایک ایسوسی ایٹیو میموری بنائی جو ڈیٹا میں تصاویر اور دیگر اقسام کے پیٹرن کو اسٹور اور دوبارہ تشکیل دے سکتی ہے۔ جیفری ہنٹن نے ایک ایسا طریقہ ایجاد کیا جو ڈیٹا میں آزادانہ طور پر خصوصیات تلاش کرسکتا ہے، اور اس طرح تصویروں میں مخصوص عناصر کی شناخت جیسے کام انجام دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ڈزنی لینڈ شنگھائی: سیاح نے ’وِنی دی پو‘ کو مکا مار دیا، عوام میں ناراضگی

نوبیل کمیٹی برائے فزکس کی سربراہ ایلن مونز نے کہا کہ جب ہم مصنوعی ذہانت کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو ہمارا مطلب اکثر مصنوعی اعصابی نیٹ ورکس کا استعمال کرتے ہوئے مشین لرننگ سے ہوتا ہے۔ یہتکنیک اصل میں دماغ کی ساخت سے متاثر تھی۔ مصنوعی عصبی نیٹ ورک میں، دماغ کے نیوران کی نمائندگی نوڈس سے ہوتی ہے جن کی قدریں مختلف ہوتی ہیں۔ یہ نوڈس ان رابطوں کے ذریعے ایک دوسرے پر اثر انداز ہوتے ہیں جنہیںمعانقہ عصبی سے تشبیہ دی جا سکتی ہے اور جنہیں مضبوط یا کمزور بنایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: کملا ہیرس نےغزہ ،امریکی مسلموں اور اسرائیل کے متعلق سوالات نظرانداز کئے

واضح رہے کہ نوبیل انعام ایوارڈ کے خالق، سویڈش موجد الفریڈ نوبیل کی یاد میں دیا جاتا ہے۔ اس کی انعامی رقم ان کے ذریعے چھوڑی گئیمیراث سے ادا کی جاتی ہےیہ انعامی رقم زائد از ۷؍ کروڑ ہندوستانی روپے بنتی ہے یہ ایوارڈ ۱۱۷؍ مرتبہ دیا جا چکا ہے۔انعام یافتگان کو ۱۰؍دسمبر کو نوبیل کے یوم وفات پر ہونے والی تقریبات میں مدعو کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK