• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

صدرجو بائیڈن ، ہلیری، سورس اور میسی کو صدارتی تمغہ برائے آزادی سے نوازیں گے

Updated: January 05, 2025, 11:05 AM IST | Inquilab News Network | Washington

امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک کے سب سےبڑے قومی اعزاز’’ تمغہ برائے آزادی‘‘ کیلئے ۱۹؍ افراد کو نامزد کیا ہے، ان میں مختلف شعبوں سے وابستہ افراد جنہوں نے امریکہ کی خوشحالی، اقدار یا سلامتی میں مثالی کردار ادا کیا ہے شامل کئے گئے ہیں۔ایوارڈ یافتگان میں ہلیری کلنٹن، جارج سوروس، اور لیونل میسی کا نام قابل ذکر ہے۔

President of  America Joe Biden . Photo INN
امریکی صدر جو بائیڈن۔ تصویر: آئی این این

امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن، فیشن ڈیزائنر رالف لارین، فٹ بال سپر اسٹار لیونل میسی، سابق وزیر دفاع آنجہانی ایشٹن کارٹر، اور متنازعہ سرمایہ کار جارج سوروس سمیت ۱۴؍دیگر افراد کو صدارتی تمغہ آزادی کیلئے نامزد کیا ہے۔صدارتی تمغہ سب سے بڑا قومی اعزاز ہے، سنیچر کی سہہ پہر بائیڈن ایک تقریب میں یہ تمغہ ایوارڈ یافتگان کو پیش کریں گے۔یہ باوقار ایوارڈ ان افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی خوشحالی، اقدار، یا سلامتی، عالمی امن، یا دیگر اہم سماجی یا عوامی طور پر مخلصانہ کردار ادا کیا ہو۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ نے بائیڈن کو امریکہ کا بدترین صدر قرار دیا

بائیڈن کا خیال ہے کہ یہ افراد عظیم لیڈرہیں جنہوں نے امریکہ اور دنیا کو ایک بہترمقام  بنایا ہے۔ہلیری  کلنٹن نے کئی دہائیوں میں عوامی خدمت میں کئی بار امتیاز حاصل کیا ہے۔ جارج سوروس ایک انسان دوست سرمایہ کار ہیں۔ وہائٹ ہاؤس کے مطابق انہوں نے اپنے فاؤنڈیشن کے ذریعے ، عالمی اقدامات پر توجہ مرکوز کی ہے جو جمہوریت، انسانی حقوق، تعلیم اور سماجی انصاف کو مضبوط کرتے ہیں۔۹۴؍ سالہ سوروس نے ماضی قریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کھل کر بات کی ہے۔ حکمران بی جے پی کا خیال ہے کہ سوروس نے ہندوستانی  انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی ہے۔تاہم کانگریس نے ان الزامات کو رد کر دیاہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اڈانی رشوت معاملہ: امریکی عدالت کا تمام ۳؍ مقدمات کے مشترکہ ٹرائل کا حکم

وہائٹ ہاؤس نے لیونل میسی کے تعلق سے بتایا کہ وہ پیشہ ورانہ فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ سجے ہوئے کھلاڑی ہیں۔ وہ لیو میسی فاؤنڈیشن کے ذریعے دنیا بھر کے بچوں کیلئے صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کے پروگراموں کیقیادت کرتے ہیں اور یونیسیف کے خیر سگالی سفیر کے طور پر کام کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں فینی لو ہیمر، ایشٹن کارٹر، رابرٹ فرانسس کینیڈی ، جارج ڈبلیو رومنی، جوز اینڈریس، مائیکل جے فاکس، ٹم گل،جین گڈال، ایرون جانسن، رالف لارین، ولیم سانفورڈ نائی، ڈیوڈ ایم روبنسٹین، جارج سٹیونز، ڈینزیل واشنگٹن، شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK