• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پونے: "کیشئر کے ساتھ فلرٹ نہ کریں"، ایرانی کیفے کے مینو کی سوشل میڈیا پر دھوم

Updated: January 09, 2025, 6:04 PM IST | Inquilab News Network | Pune

ایرانی کیفے کا سادہ لیکن مزاحیہ مینو پونے میں اپنے بن مسکا کی طرح مقبول ہے۔ صارفین ان عجیب و غریب اصولوں کے پیچھے ممکنہ وجوہات کے بارے میں قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔

Irani Cafe. Photo: X
ایرانی کیفے تصویر: ایکس

پونے میں ایرانی کیفے کا مینو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ مینو پر گاہکوں کیلئے کیفے کے اصولوں کو غیر روایتی اور مذاحیہ انداز میں لکھا گیا ہے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر صارفین اسے پسند کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کیفے انتظامیہ کے دو ٹوک اور بے باک انداز کی تعریف کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر وائرل ہوئے ایک ایرانی کیفے کا مینو میں عام اشیاء جیسے چائے، بن مسکا و دیگر کی فہرست درج ہے۔ اس کے ساتھ ہی گاہکوں کیلئے کیفے کی رہنما ہدایات کی فہرست بھی ہے جس نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ مینو پر درج اصول و رہنما ہدایات میں، "کیشیئر کے ساتھ فلرٹ نہ کریں"، "موبائل گیمز نہ کھیلیں"، "ناک میں انگلی نہ ڈالیں"، "مفت مشورہ نہ دیں" شامل ہے جنہیں عام اور غیر روایتی انداز میں لکھا گیا ہے۔ یہ جملے سوشل میڈیا پر مزاح کا موضوع بن گئے ہیں اور صارفین ان عجیب و غریب اصولوں کے پیچھے ممکنہ وجہ کے بارے میں قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: اروناچل پردیش کا ڈونگ گاؤں جہاں سورج سب سے پہلے نکلتا ہے

ایرانی کیفے کے ایک مستقل گاہک ۲۴ سالہ جوشوا مینول نے اس پوسٹ پر تبصرہ کیا کہ یہ دلچسپ اور مضحکہ خیز ہے۔ می میں نے ایسا کیفے کبھی نہیں دیکھا جہاں کرنے اور نہ کرنے والے کاموں کی اتنی طویل فہرست دوٹوک انداز میں بتائی جاتی ہو۔ خصوصاََ، "کیشیئر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں" کا اصول مجھے بہت مذاحیہ لگا۔ میں واقعی یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ان اصولوں کو اس مینو میں شامل کرنے کی وجہ کیا ہے۔" ایرانی کیفے کی ایک اور ریگولر گراہک ایتھینا آگسٹین لکھتی ہیں کہ ’کیشیئر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں‘ خاص طور پر دل چسپ اصول ہے لیکن آپ یہ سوچ کر حیران ہوگے کہ کیا وجوہات کی بناء پر اس اصول کو نافذ کیا گیا۔

عام طور پر "سگریٹ نوشی نہ کریں"، "ادھار نہیں"، "مول تول نہ کریں" جیسے اصول دوسرے ریستورانوں میں بھی ہوتے ہیں لیکن ایرانی کیفے کے ان اصولوں میں ریستوراں کا شوخ انداز نمایاں ہیں۔ ایک صارف دھیرج رائے نے پہلی بار کیمپ میں ایرانی کیفے کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ "ایسی جگہ دیکھ کر مجھے تروتازہ محسوس ہوا۔ کیفے کا اصول "کوئی مفت مشورہ نہ دیں" بالکل مناسب ہے کیونکہ بعض اوقات آپ دوسروں کے خیالات سنے بغیر اپنے کھانے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ویتنام: نیا ٹریفک ضابطہ، خلاف ورزی کی اطلاع دینے والے کو ۲۰۰؍ ڈالر ملیں گے

واضح رہے کہ ایرانی کیفے ایک طویل عرصے سے پونے کی کھانے کی ثقافت کا ایک لازمی حصہ رہے ہیں۔ ایرانی کیفے کی ۱۴ شاخیں اور آؤٹ لیٹس پورے شہر میں پھیلے ہوئے ہیں اور سبھی کا مینو یکساں ہے۔ اپنے سادہ لیکن مزیدار کھانوں اور پرانی یادوں کے لئے مشہور، یہ کیفے نسلوں سے کھانے کے شوقین افراد کے پسندیدہ رہے ہیں۔ بے باک رویہ، مینو کی ہدایات میں جھلکتا ہے اور اس آرام دہ ماحول کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے جس کے لئے ایرانی کیفے مشہور ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK