• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پونے: ایک ماہ سے لاپتہ نوجوان کی لاش پہاڑ سے برآمد

Updated: August 12, 2024, 12:34 PM IST | Inquilab News Network | Pune

ضلع کے ویلہا میں  ایک ماہ سے لاپتہ نوجوان کی گمشدگی کا کیس پولیس نے حل کرلیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ بسوراج نامی ۲۲؍ سالہ نوجوان بجلی کا تار چراتے ہوئے الیکٹرک ٹاورسے گرگیا تھا۔

Pictured is Baswaraj (left) where his body was buried. Photo: INN
تصویر میں بسوراج(بائیں)وہ جگہ جہاں اس کی لاش دفنائی گئی تھی۔ تصویر : آئی این این

ضلع کے ویلہا میں  ایک ماہ سے لاپتہ نوجوان کی گمشدگی کا کیس پولیس نے حل کرلیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ بسوراج نامی ۲۲؍ سالہ نوجوان بجلی کا تار چراتے ہوئے الیکٹرک ٹاورسے گرگیا تھا۔ جسے اس کے دیگر ۲؍ساتھی وہیں دفن کرکے فرار ہوگئے تھے۔ مہلوک نوجوان کے اہل خانہ نے پولیس میں   گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ جس کے بعد تفتیش کئے جانے پر مذکورہ معاملے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:پونے کلکٹر دِیواسے نے مجھے پہلے دن سے ہراساں اور ذلیل کیا، پوجا کھیڈکر کا الزام

پولیس کے مطابق پونے ضلع کے پابے گھاٹ  میں  بسوراج نامی ۲۲؍ سالہ نوجوان ۱۳؍ جولائی کو اپنے دیگر ۲؍ دوستوں  کے بجلی کا تار چوری کرنے کیلئے ایک بجلی کے ٹاور پر چڑھا تھا۔ تانبے کا تار کاٹتے وقت اس کا توازن بگڑگیا اور ۱۵۰؍ فٹ کی اونچائی سے گرپڑا۔ اس باعث اسے شدید چوٹیں آئیں  اور اس نے جائے حادثہ پر ہی دم توڑدیا۔ یہ دیکھ کر اس کے بقیہ دو ساتھی گھبراگئے اور انہوں  نے اسے وہیں دفناکر راہ فرار اختیار کرلی۔ اس حادثے کا علم کسی کو نہیں  ہوا۔ جب وہ کئی دنوں  تک گھر نہیں  لوٹا تو اہل خانہ نے سینہہ گڑھ روڈ پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ  درج کرائی۔ 

یہ بھی پڑھئے:۲۰۲۵ء اسمبلی انتخابات کیلئے دہلی کانگریس تیار، میٹنگوں کادور

پولیس نے حادثے کا پتہ کیسے لگایا؟
 جس کے بعد پولیس نے تفتیش کی شروعات کی۔ گمشدہ نوجوان کا فون ٹریس کیا گیا تو اس کا لوکیشن پابے گھاٹ کی پہاڑی پر دکھائی دیا۔ پولیس نے کال ریکارڈ کی مددلی اور معلوم ہوا کہ آخری بار اس نے اپنے گاؤں کے دو دوستوں  سے بات چیت کی تھی۔ جس کے بعدانہیں  پولیس اسٹیشن طلب کیا گیا اور پوچھ تاچھ کی گئی۔ جس کے بعد پولیس کو بسوراج کی موت کا پتہ چلا۔ دونوں  نوجوانوں  کی نشاندہی پر پولیس نے پابے کے رنجنے گاؤں کی پہاڑی پر سرچ آپریشن کیا اورمہلوک نوجوان کی لاش برآمد کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK