• Tue, 25 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پنجاب: بغیر دستاویز کے امریکہ بھیجنے کےالزام میں۴۰؍ ٹراویل ایجنٹ کے لائسنس منسوخ

Updated: February 25, 2025, 8:01 PM IST | Chandigarh

پنجاب میں بغیر دستاویزات کے ہندوستانیوں کو امریکہ بھیجنے کے الزام میں ۴۰؍ ٹراویل ایجنٹ کے لائسنس منسوخ کر دئے گئے، اس کے علاوہ کچھ انٹرنیشنل انگلش لینگویج ٹیسٹنگ سسٹم سنٹر کے پرمٹ بھی ردکر دیے گئے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے دھوکہ دہی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے امرتسر میں۴۰؍ ٹراویل ایجنٹوں کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں،یہ کارروائی حالیہ دنوں میں سینکڑوں بنادستاویز ہندوستانی تارکین وطن کو امریکہ سے بے دخل کیے جانے کے درمیان سامنے آئی ہے۔ان ایجنٹ پرالزام ہے کہ وہ ہندوستانی شہریوں کو غیر قانونی طریقوں سے امریکہ بھیج رہے تھے، جن میں سے کچھ حال ہی میں امریکہ سے بے دخل کر دئے گئے تھے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق، کچھ انٹرنیشنل انگلش لینگویج ٹیسٹنگ سسٹم سنٹرکے لائسنس بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔  

یہ بھی پڑھئے: یوگی آدتیہ ناتھ کا اپوزیشن پر نازیبا تبصرہ

واضح رہے کہ ۵؍ ۱۵؍ اور ۱۶؍ فروری کو امریکہ نے فوجی طیاروں کے ذریعے ۳۳۳؍ ہندوستانیوں کو ملک بدر کیا تھا، ان میں سے ۱۲۶؍ افراد کا تعلق پنجاب سے تھا۔ اس کے علاوہ اتوار کو امریکہ سے واپس بھیجے گئے ۱۲؍ میں ۴؍ افراد پنجاب سے تھے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق، نامعلوم عہدیداروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایسے ٹراویل ایجنٹ اور سنٹر کے خلاف مزید کارروائی متوقع ہے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق، سب ڈویژنل مجسٹریٹ کو ریاست میں ٹراویل ایجنٹ اورامیگریشن کنسلٹنٹ کے دستاویزات کا معائنہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ضلعی پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر ٹراویل ایجنٹ کے خلاف کوئی شکایت درج کی جاتی ہے تو ڈپٹی کمشنر کو اطلاع دی جائے۔ پنجاب کے نان ریزیڈنٹ امور کے وزیر کلدیپ ڈھالیوال نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ ۵؍ فروری سے ۱۵؍ فروری تک دھوکہ دہی کے الزام میں ۱۷؍ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔اور جس ایجنٹ کے خلاف تحریری شکایات موصول ہو رہی ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: دہلی کی ریکھا گپتا حکومت کو پہلے ہی دن اپوزیشن کے زبردست احتجاج کا سامنا

رپورٹ کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ گزشتہ تین سالوں میں بغیر دستاویزات کے امریکہ ہجرت کرنے والے کم از کم ۴۲۰۰؍ ہندوستانیوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پنجاب اور گجرات میں تحقیق کر نے والی ایجنسی کو پتا چلا ہے کہ یہ ایجنٹ ہندوستانیوں کو تعلیمی ویزے پر کنیڈا بھیجتے اور پھر وہاں سے غیر قانونی طریقوں سے امریکہ روانہ کر تے تھے۔
۲۰۲۲ءکی امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی رپورٹ کے مطابق، تخمینہ لگایا گیا ہے کہ ۲؍ لاکھ ۲۰؍ ہزار بغیر دستاویز ہندوستانی تارکین وطن امریکہ میں رہ رہے ہیں۔ اکتوبر ۲۰۲۴ءتک کے۱۲؍ مہینوں میں ۱۱۰۰؍ سے زائد ہندوستانیوں کو امریکہ سے بے دخل کیا جا چکاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK