Updated: December 24, 2024, 7:03 PM IST
| Jaipur
راجستھان کے بھیلواڑا میں رہنے والے بارہویں پاس نوجوان وحید خان کو پولیس نے آن لائن دھوکہ دہی کے الزامات پر گرفتار کیا ہے۔ وحید نے ۷۵۰؍ کی اسکیم فروخت کر کے لوگوں کوٹھگنے کا کام کیا تھا جس کے ذریعےاس نے کروڑوں روپے کمائے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وحید نے ۲۰۲۲ء میں سائبر مجرم بنٹی بابا سے آن لائن دھوکہ دہی کی ٹریننگ لی تھی۔
۲۰۲۴ء میں آن لائن دھوکہ دہی کے ۷؍ لاکھ سے زائد معاملات درج کئے گئے ہیں۔ تصویر: آئی این این
راجستھان کے بھیلواڑا میں پولیس نےایک بارہویں پاس نوجوان کو آن لائن دھوکہ دہی کے الزامات پر گرفتار کیا ہے۔ بھیم گنج پولیس تھانے کے پولیس افسران نے کہا ہے کہ ’’ملزم نوجوان نے ملک بھر میں سیکڑوں لوگوں کو۷۵۰؍کی ایک اسکیم کے تحت دھوکہ دیا تھا اور انہیں ٹھگ لیا تھا۔ کورونا کی وباء کے بعد ملزم گزشتہ ۱۸؍ماہ میںامیر ترین بن گیا ۔پولیس یہ دکھ کر حیران ہوگئی تھی کہ نوجوان کے اکاؤنٹ میں گزشتہ ماہ میں ہوئے مالی لین دین دیکھ کر حیران رہ گئے تھے اور وہ اس کے مالی معاملات کے تعلق سے تفتیش کر رہے ہیں۔ نوجوان کے خلاف مہاراشٹر، ادیشہ اور اتراکھنڈ میں شکایات درج کی جاچکی ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: سربیا : حکومت کیخلاف ہزاروں افراد سڑک پر اترے!
تفتیش کے دوران پولیس نے نوجوان کے قبضے سے ۲۹؍ڈیپٹ اورکریڈیٹ کارڈ، ۹؍ اسکینرز، ۱۱؍ بینک کے چیک بکس، ۲۳؍پین ڈرائیوز، ۹؍ اسکینرز، ایک کارڈ ریڈر، ۵؍ سم کارڈز، تین سیلس اور دیگر کاغذات ضبط کئے ہیں۔آئی پی ایس آفیسر جتین جین نے کہا کہ ’’سپرینڈٹنڈینٹ آف پولیس دھرمیندر سنگھ کی نگرانی میں بھیلواڑا میں سائبر فراڈ کوختم کرنے کیلئے آپریشن انٹی وائرل نافذ کیا گیا تھا۔ اس آپریشن کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی جنہوں نے نوجوان کو پکڑا ہے۔ نوجوان کی شناخت وحید حسین کے طور پر کی گئی ہے جو انمول نگر کا رہائشی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: گزشتہ ڈھائی مہینوں میں محض ۱۲؍ ٹرک امداد ہی غزہ پہنچ پائی: برطانوی امدادی ادارہ
انہوں نے مزید بتایا کہ ’’۲۰۲۲ء میں سائبر مجرم بنٹی بابا نے وحیدکو ٹریننگ دی تھی۔ اس کے بعد ہی وحید نے فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنائے تھے اور لوگوں کو فیک ویب سائنٹس کا اشتہار دینے کی شروعات کی تھی۔اس نے لوگوں کو اس طریقے سے دھوکہ دیا تھا کہ اگر انہوں نے گھر سے کام کیا تو انہیں ابتدائی طور پر ۱۲۰۰؍ تا ۱۵۰۰؍ روپے دیئے جائیں گے۔