Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ڈگریاں اہم نہیں،۸۳؍ فیصد انجینئرنگ گریجویٹس بے روزگار: ایک رپورٹ

Updated: March 23, 2025, 5:34 PM IST | New Delhi

ڈگریاں اہم نہیں ہیں، ۸۳؍فیصد انجینئرنگ گریجویٹس بے روزگار،۷۳؍ بھرتی کرنے والے کالج کی شہرت کو نظر انداز کرتے ہیں دریں اثنا،۵۱؍ فیصد پروفیشنل اضافی آمدنی کے لیے فری لانس اور دیگر کاموں کی طرف رجوع کر رہے ہیں، یہ شرح بی اسکول کے طلباء میں۵۹؍ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ان اسٹاپ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ۷۳؍ فیصد بھرتی کرنے والے اب معروف اداروں کی ڈگریوں کے بجائے مہارتوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔ یہ رپورٹ۳۰؍ ہزار سے زائد پروفیشنل اور۷۰۰؍ ایچ آر لیڈر کے سروے پر مبنی ہے، جس میں بڑھتی ہوئی روزگار کے مسائل، کیریئر کی ترجیحات میں تبدیلی، اور ملامت سے  توقعات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں جنس کے لحاظ سے تنخواہ کے فرق کو بھی نمایاں کیا گیا ہے، خاص طور پر آرٹس اور سائنس گریجویٹس میں۔ ان شعبوں میں دو تہائی خواتین کی سالانہ آمدنی۶؍ لاکھ روپے سے کم ہے، جبکہ ان کے مرد ہم منصبوں کی اکثریت اس تنخواہ سے زیادہ کما رہی ہے۔ تاہم، بی اسکولز اور ای اسکولز میں تنخواہ کے معاملے میں برابری دیکھی گئی ہے، جہاں دونوں جنسوں کیلئے تنخواہیں یکساں ہیں۔  

یہ بھی پڑھئے: پارلیمانی پینل کا ریلوے کو مشورہ: ڈائنامک کرایہ بند کرو اور ’فلیکسی‘ کرایہ نافذ کرو

کام کی جگہ کے حوالے سے مہارت اور بھرتی کرنے والوں کے درمیان ایک واضح خلیج نظر آتی ہے۔ جہاں۷۷؍ فیصد نوجوان پروفیشنل مہینے یا پراجیکٹ کی بنیاد پر کارکردگی کی فیڈ بیک کو ترجیح دیتے ہیں، وہیں۷۱؍ فیصد بھرتی کرنے والے اب بھی روایتی سالانہ یا چھ ماہ بعد جائزہ لینے کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہیں۔ مزید برآں، جہاں۷۰؍ فیصد امیدوار کیس اسٹڈیز، آئیڈیاتھونز، اور سمیولیشنز میں فعال طور پر حصہ لیتے ہیں، وہیں ۲۵؍ فیصد بھرتی کرنے والے انہیں ہائرنگ کے اہم ٹول کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔  
رپورٹ میں کیریئر کی ترجیحات میں تبدیلی کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔ انجینئرنگ طلباء میں ہیومن ریسورسز (ایچ آر) ایک اہم کیریئر چوائس کے طور پر ابھرا ہے، جو صنعت کی بدلتی ہوئی ضروریات کی عکاسی کرتا ہے۔ مزید برآں،۲۰۲۴ء میں چار میں سے ایک انڈرگریجویٹ طالب علم نے غیر ادا شدہ انٹرنشپس کی ہیں، جو۲۰۲۳ء میں آٹھ میں سے ایک کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ جبکہ ترجیحات کی درجہ بندی میں گوگل، مائیکروسافٹ اور امیزون انجینئرنگ گریجویٹس کی پہلی پسند ہیں۔ تاہم نئی طرز کی کمپنیوں جیسے زومیٹو اور میشو جیسی کمپنیاں بھی مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: پارلیمانی حلقوں کی مجوزہ حد بندی کیخلاف مرکز کو انتباہ

جیسے جیسے ملازم رکھنے کے طریقے بدل رہے ہیں، رپورٹ میں مہارتوں پر مبنی ہائرنگ، لچکدار کام کی توقعات، اور متبادل کیریئر کے راستوں کی طرف بڑھتے ہوئے رجحان کو اجاگر کیا گیا ہے۔ فری لانسنگ، سائیڈ گگ، اور غیر روایتی روزگار میں اضافے کے ساتھ، بھرتی کرنے والے اور نوکری کے متلاشی دونوں تیزی سے بدلتی ہوئی روزگار کی صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK