• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سیف علی خان پر قاتلانہ حملہ، آپریشن کے بعد خطرے سے باہر

Updated: January 16, 2025, 4:37 PM IST | Mumbai

ممبئی میں سیف علی خان کی رہائش گاہ پر صبح ۲؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پرچور گھس آئے تھے۔ ایک نامعلوم حملہ آور نے سیف علی خان پر چاقو سے۶؍ مرتبہ وار کیا جس کے بعد سیف علی خان شدید زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں باندرہ کے لیلاوتی اسپتال داخل کیا گیا جہاں آپریشن کے بعد وہ خطرے سے باہر ہیں۔ کرینہ کپور، ابراہیم علی خان، سارہ علی خان اور عالیہ بھٹ نے لیلاوتی اسپتال جاکر سیف علی خان کی عیادت کی۔

Saif Ali Khan Photo: INN
سیف علی خان۔ تصویر: آئی این این

ممبئی میں سیف علی خان کی رہائش گاہ پر جمعرات کی صبح ۲؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر چور گھس آئے تھے۔ ایک نامعلوم حملہ آور نے  سیف علی خان پر قاتلانہ حملہ کیا جس کی وجہ سے ان کے جسم پر ۶؍ جگہ زخم آئے ہیں۔ سیف علی خان کو فوری طور پرلیلاوتی اسپتال داخل کیا گی تھا جہاں آپریشن کے بعد وہ خطرے سے باہر ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

لیلاوتی اسپتال کے سی او او نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا ہے کہ ’’سیف علی خان کو صبح کے ۳؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر لیلاوتی اسپتال لایا گیا تھا۔ انہیں ۶؍ زخم آئے تھے جن میں سے ۲؍زخمی کافی گہرے تھے۔انہیں ریڑھ کی ہڈی میں بھی زخم آئے ہیں۔فی الحال ہم نے انہیں اپنی نگہداشت میں رکھا ہے۔ نیوروسرج نیتن دانگے، کاسمیٹک سرجن لیا جین اوراینستھٹ نشا گاندھی نے سیف علی خان کاآپریشن کیا ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی بینکوں میں نقدی کی قلت بڑھتی جارہی ہے

سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور خان، ان کے بیٹے ابراہیم علی خان اور بیٹی سارا علی خان ان سے ملنے کیلئے اسپتال پہنچے تھے۔ اپوزیشن نے بھی سیف علی خان پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ’’مہاراشٹر میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔‘‘


 ایک نامعلوم حملہ آور باندرہ، ممبئی میں ان کے فلیٹ میں داخل ہوا تھا۔ حملہ آور بآسانی جائے وقوع سے فرارہوگیا تھا۔ان کی نیورو سرجری کی گئی ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ حملہ آور نہ تو کسی کے علم میں آیا اور نہ ہی کسی نے اسے پکڑا۔ یہاں یہ پیدا ہوتا ہےکہ کیا کسی ہائی پروفائل اداکار کے گھر میں گھسنا اتنا آسان ہے؟ اس کے ساتھ کئی اور سوالات بھی اٹھ رہے ہیں جو ممبئی پولیس کو پریشان کر رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیف علی خان پر حملہ کرنے والا شخص ان کا ملازم کا بتایا جاتا ہے۔ تاہم،  پولیس ابھی تک تحقیقات مکمل ہونے تک واضح طور پر کچھ کہنے سے گریز کر رہی ہے۔ 
۱) حملہ آور سیف کے گھر میں کیسے داخل ہوا؟
پہلا سوال یہ ہے کہ حملہ آور اتنی سخت سیکوریٹی اور سی سی ٹی وی کیمرے ہونے کے باوجود زون میں کیسے داخل ہوا؟ کیا کسی کیلئے ان کے گھر میں داخل ہونا اتنا آسان ہے کہ وہ اداکار کے کمرے میں بغیر کسی رکاوٹ کے جا سکے۔ یہ حملہ آور سیف کے کمرے میں آسانی سے کیسے پہنچا؟


۲) حملے کے وقت سیکوریٹی گارڈز کہاں تھے؟
ممبئی میں بالی ووڈ اداکاروں اور اداکاراؤں کے ارد گرد اور ان کے گھروں کے باہر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ بغیر اجازت وہاں کوئی گھوم بھی نہیں سکتا، گھر میں اکیلا جانا چھوڑ دو لیکن جب سیف پر حملہ ہوا تو ان کا سیکوریٹی اسٹاف کہاں تھا؟ کہ اتنا بڑا واقعہ ہوا اور سیکورٹی گارڈز روکنے تک نہیں آئے؟

یہ بھی پڑھئے: سویٹ ڈریمز۲۴؍ جنوری کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی

۳) کیا گھر میں کوئی جاسوس تھا؟
نواب آف پٹودی اور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر کسی بھی عام آدمی کی طرح آسانی سے حملہ کیا گیا۔ حملہ آور نے گھر میں گھس کر ملازمہ سے جھگڑا کیا اور سیف  کو زخمی کرکے فرار ہوگیا۔ کیا یہ واقعی اتنا آسان ہے؟ سوال یہ بھی ہے کہ اس واقعے کے پیچھے کون ہے؟ کیا گھر میں کوئی جاسوس تھا جس کو سیف کے کمرے میں اکیلے ہونے کا علم تھا اور وہ آسانی سے اپنا کام مکمل کر کے چلا گیا۔۔ پولیس نے سیف علی خان کے گھر میں کام کرنے والے ۳؍افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔ تفتیش کیلئے ’’سونگھنے والے کتے ‘‘ کو بھی فلیٹ میں لے جایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں اتوار سے جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی کا بھی معاہدہ، جشن کا ماحول

۴) کیا گھر میں دوستانہ داخلہ تھا؟
سب کے ذہنوں میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ چور اتنے دوستانہ انداز میں گھر میں کیسے داخل ہوا اور پھر  چلا بھی گیا۔ سیف علی خان کا فلیٹ گیارہویں منزل پر ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک چور سوسائٹی میں اتنی آسانی سے داخل ہو اور باہر نکل جائے۔

۵) نوکرانی اور چور کے درمیان پہلے ٹکرانے کا مقصد کیا ہے؟
ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ سیف کے گھر میں داخل ہونے کے بعد اجنبی چور کی سب سے پہلے گھر میں موجود ملازمہ سے ہاتھا پائی ہوئی۔ پھر سیف درمیان میں آگئے۔ یہ سارا معاملہ بھی الجھا ہوا ہے۔ اب سوال یہ بھی ہے کہ حملہ آور کی نوکرانی سے ہاتھا پائی کیوں ہوئی؟ کیا وہ ملازمہ کو پہلے سے جانتا تھا اور کس مقصد سے گھر میں داخل ہوا تھا؟ 

۶) حملہ آور گیارہویں منزل تک کیسے پہنچا؟
سیف علی خان کا فلیٹ ممبئی کے باندرہ علاقے میں گیارہویں منزل پر ہے۔ ایسے میں یہ حملہ آور بغیر کسی رکاوٹ کے گیارہویں منزل پرتک کیسے پہنچ گیا؟ جب سوسائٹی میں بغیر کسی کو داخلے کی اجازت نہیں تو پھر وہ ایک ہائی پروفائل عمارت کی گیارہویں منزل تک کیسے پہنچ گیا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ حملہ آور پائپ کے ذریعے ان کے فلیٹ میں داخل ہوا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK