• Wed, 30 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شینا بورا کیس: شینا کی باقیات کا اب تک سراغ نہیں مل سکا ہے: استغاثہ

Updated: June 15, 2024, 5:56 PM IST | New Delhi

شینا بورا کیس میں جمعرات کو سی بی آئی کی مخصوص عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے کہا کہ پولیس نے ۲۰۱۲ء میں شینا کی جو باقیات تلاش کی تھیں اب تک ان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے۔ عدالت نے شینا بورا کی باقیات کی پہلی مرتبہ جانچ کرنےوالی فورینسک ماہر زیبا خان کا بیان بھی درج کیا ہے۔

Sheena Bora and Indrani Mukherjee. Photo: INN
شینا بورا اور اندرانی مکھرجی۔ تصویر: آئی این این

جمعرات کو سی بی آئی کی مخصوص عدالت میں شیبا بورا کیس کے مقدمے میں استغاثہ نے کہا کہ ۲۰۱۲ء میں پولیس نے شینا بورا کی جو باقیات تلاش کی تھیں ان کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔ خیال رہے کہ ۲۴؍ اپریل ۲۰۱۲ء کو شینا بورا کو مبینہ طور پر ان کی ماں اور سابق ایگزیکٹیو اندرانی مکھرجی کے ہاتھوں قتل کیا گیا تھا۔ شینا بورا کی لاش کو جلا دیا گیا تھا اور اسے مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں پھینک دیا گیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں اندرانی مکھرجی کو ۲۰۱۵ء میں گرفتار کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: آج میدانِ عرفات میں دُنیا کا سب سے بڑا اجتماع

۲۰۲۲ء میں سپریم کورٹ نے یہ دلائل پیش کرتے ہوئے اندرانی مکھرجی کو ضمانت دے دی تھی کہ وہ گزشتہ ۶؍ سال سےقید میں ہیں اور اور مقدمے کی سماعت جلد ہی اپنے حتمی مرحلے پر پہنچے والی ہے۔ اندرانی مکھرجی کے شوہر پیٹر مکھرجی ، سابق شوہر سنجیو کھنا اور ڈرائیور شیامور رائے بھی اس جرم میں برابر کے شریک تھے۔ پیٹر مکھرجی کو بھی عدالت نے مارچ ۲۰۲۰ء میں ضمانت دے دی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: جی -۷؍لیڈروں نےغزہ جنگ بندی کی بائیڈن کی تجویز کی حمایت کردی

جمعرات کو اس کیس میں یہ تبدیلی اس وقت سامنے آئی ہے جب سی بی آئی کی مخصوص عدالت نے فورینسک ماہر زیبا خان کا بیان درج کیا، جنہوں نے پولیس کے ذریعے حاصل کردہ باقیات کیت جانچ کی تھی۔ اس ضمن میں مخصوص پبلک پراسیکیوٹر سیجے نندودے نے عدالت سے کہا کہ شینا بورا کی ہڈیاں اور دیگر باقیات کا سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے ۔ تاہم، استغاثہ کا ارادہ تھا کہ وہ اس کیس میں گواہوں کو ثبوت کے یہ ٹکڑے دکھائے بغیر جانچ کرے۔عدالت نے اس کیس کی سماعت کو ۲۷؍ جون تک کیلئے ملتوی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK