• Thu, 28 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مسلمان ہندوستانی شہری ہیں، ان کا تعلق کسی دوسرے ملک سے نہیں ہے: شیکھرناتھ سوامی

Updated: November 27, 2024, 9:54 PM IST | Bangluru

ووکا لیگا کا پجاری کمارا چندرا شیکھر ناتھ سوامی مسلمانوں کے تعلق سے اپنے متنازع تبصرے پر شدید رد عمل کے بعد بیان سے مکر گیا ، اس کا کہنا ہے کہ اس کی زبان پھسل گئی تھی، اور اسے کسانوں کی پریشانی پر بات کرنی چاہئے تھی، ساتھ ہی اس نے میڈیا سے معاملے کو طول نہ دینے کا مطالبہ کیا۔

Controversial Vokkaliga priest Kumara Chandrashekhar Nath Swamy. Photo: X
متنازع ووکا لیگا پجاری کمارا چندرا شیکھر ناتھ سوامی۔ تصویر: ایکس

مسلمانوں کےتعلق سے اپنے متنازعہ تبصرے کے بعد، ووکا لیگا کے پجاری کمارا چندر شیکھرناتھ سوامی نے بدھ کو کہا کہ مسلمان ہندوستانی شہری ہیں اور ان کا تعلق کسی دوسرے ملک سے نہیں ہے۔واضح رہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے منسلک کسانوں کی تنظیم، بھارتیہ کسان سنگھ کے زیر اہتمام منگل کو ایک احتجاج کے دوران، چندر شیکھرناتھ سوامی جو وشو وو کا لیگا مہاسمستھان مٹھ کے سربراہ ہیں، نے کہا تھاکہ مسلمانوں کو حق رائے دہی سے محروم کیا جانا چاہیے۔’’سیاستدان ووٹ بینک کی سیاست اور مسلمانوں کو خوش کرنے میں ملوث ہیں،ووٹ بینک کی سیاست کا خاتمہ ملک کی ترقی میں مدد گار ثابت ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھئے: اگر ہر مسجد کے نیچے مندر ہے توہر مندر کے نیچے بودھ مٹھ ملےگا:سوامی پرساد موریہ

تاہم اس بیان کے خلاف شدید ردعمل کے بعد سوامی اپنے بیان سے پلٹ گیا اور کہا کہ یہ بیان اس کی زبان پھسلنے کا نتیجہ ہے۔در اصل اس نے جس فورم پر یہ بیان دیا وہ ان کسانوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کی خاطر تھا جو وقف بورڈ کے سبب پریشان ہیں۔ مجھے یہ بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوامی نے کہا کہ’’ مسلمان ہندوستانی شہری ہیں اور ان کا تعلق دوسرے ممالک سے نہیں ہے۔ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس مرحلے پر معاملہ ختم کریں اور اسے مزید طول نہ دیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان، مسلمانوں سے نفرت کرنے والا ملک بن گیا ہے: سابق افسر اوے شکلا

سوامی کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پریمشورنے کہا کہ سوامی نے آئین اور شہریوں کے حقوق کا مطالعہ نہیں کیا ہے۔ سماجی بہبود کے وزیر ایچ سی مہادیوپا نے کہا کہ انگریزوں کے ساتھ گول میز کانفرنس میں مہاتما گاندھی تمام شہریوں کو ووٹ دینے کے خلاف تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ امبیڈکر نے سب کے حق رائے دہی کی وکالت کی، ایک ووٹ ایک قدر کے تصور کی وضاحت کی، امبیڈکر نے کہا تھا کہ بادشاہ محلوں میں جنم لیتے تھے لیکن اب وہ پولنگ بوتھ سے جنم لیں گے۔ مہادیو نے مزید کہا کہ کسی کو حق نہیں کہ وہ کسی معاشرے یا شہریوں کےرائے دہی  کے اختیارات پر سوال اٹھائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK