• Wed, 12 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنگاپور: مسلمانوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنانے والا طالب علم گرفتار، انتہا پسند نظریات سے متاثر تھا

Updated: February 11, 2025, 10:09 PM IST | Inquilab News Network | Singapore

نوجوان نے عراق اور شام میں اسلامک اسٹیٹ کی پروپیگنڈہ ویڈیوز دیکھی تھیں اور اس غلط نتیجے پر پہنچا تھا کہ آئی ایس آئی ایس اسلام کی نمائندگی کرتا ہے، اور اسلام اپنے پیروکاروں سے کافروں کو قتل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سنگاپور میں مسلمانوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنانے والے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حکام نے بدھ کو بتایا کہ انہوں نے ۲ مساجد میں مسلمانوں کو قتل کرنے کی سازش کرنے والے ایک نوجوان کو ملک کے سخت داخلی سلامتی ایکٹ (آئی ایس اے) کے تحت حراست میں لے لیا ہے۔ انتہا پسند نظریات سے متاثر ہوکر نوجوان، ۱۵ مارچ ۲۰۱۹ کو کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ میں ہوئے مہلک حملوں کی برسی کے موقع پر یہ کارروائی انجام دینا چاہتا تھا۔ 

سنگاپور کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا کہ ایک ۱۸ سالہ طالب علم نک لی، جو ہندوستانی نسل کا ایک پروٹسٹنٹ عیسائی ہے، کو آئی ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ اس طرح کے قوانین کے تحت حراست میں لیا جانے والا سب سے کم عمر شخص ہے۔ وزارت نے مزید بتایا کہ نوجوان کو گزشتہ ماہ حراست میں لیا گیا تھا اور وہ "دائیں بازو کے انتہا پسند نظریہ" سے متاثر تھا۔ اس وقت سیکنڈری اسکول میں زیر تعلیم اس طالب علم نے سنگاپور کی ۲ مساجد میں مسلمانوں کے خلاف چاقو کا استعمال کرکے دہشت گردانہ حملہ انجام دینے کی تفصیلی منصوبہ بندی اور تیاری کر رکھی تھی۔ وزارت کے مطابق، نوجوان نے اپنے راستے کا نقشہ تیار کیا تھا اور شمالی سنگاپور میں اپنے گھر کے قریب واقع آصفہ مسجد اور یوسف اسحاق مسجد کو اپنے اہداف کے طور پر منتخب کیا تھا۔ نوجوان اپنے منصوبہ بند حملے کی لائیو اسٹریمنگ کا ارادہ بھی رکھتا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: جنگ بندی ہی اسرائیلی یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی کا واحد راستہ: حماس

"نوجوان، انتہا پسند نظریات سے متاثر تھا"

وزارت نے اپنے بیان میں۔ داعش کاحوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ نوجوان نے عراق اور شام میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس آئی ایس) کی پروپیگنڈہ ویڈیوز بھی دیکھی تھیں اور اس غلط نتیجے پر پہنچا تھا کہ آئی ایس آئی ایس اسلام کی نمائندگی کرتا ہے اور اسلام اپنے پیروکاروں سے کافروں کو قتل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ وزارت نے مزید بتایا کہ نوجوان واضح طور پر آسٹریلوی سفید فام بالادستی پسند برینٹن ٹیرنٹ سے متاثر تھا جس نے ۱۵ مارچ ۲۰۱۹ء کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی ۲ مساجد میں نماز جمعہ میں شریک ۵۱ مسلمانوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ ٹیرنٹ کو گزشتہ سال اگست میں بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

سنگاپور پور کے محکمہ برائے داخلہ سلامتی (آئی ایس ڈی) کے مطابق، لی نے ہم خیال انتہائی دائیں بازو کے نظریات میں یقین رکھنے والوں کے ساتھ سنگاپور میں مسلمانوں پر حملے کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف انتہائی دائیں بازو کے پروپیگنڈے کا سامنا کرنے کے بعد لی نے ۲۰۲۳ء میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کرنا شروع کردی۔ اس نے نیوزی لینڈ حملہ کی ٹیرنٹ کی لائیو سٹریم شدہ ویڈیو تلاش کی اور اسے بار بار دیکھا۔ محکمہ نے دسمبر میں آئی ایس اے کے تحت لی کی نظر بندی کا حکم جاری کیا تھا۔ واضح رہے کہ آئی ایس اے کے تحت کسی شخص کو بغیر کسی مقدمہ کے زیر حراست کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مغربی کنارے میں اسرائیلی آپریشن کے سبب ۴۰؍ ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں

تشویشناک رجحان

سنگاپور جیسے امیر ملک میں نسلی چینی معاشرہ، جس میں کافی مالائی مسلمان اور ہندوستانی اقلیتیں شامل ہیں، نے انتہا پسندانہ خیالات کے خلاف سخت موقف اپنایا ہے۔ جولائی میں جاری کی گئی دہشت گردی کے خطرات سے متعلق ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق، ملک میں نوجوانوں کے درمیان بڑھتی بنیاد پرستی باعث تشویش ہے۔ سیکورٹی ایجنسی کے ذریعہ شناخت کئے گئے "خود بنیاد پرست" افراد کے ۵۲ واقعات میں ۱۳ کی عمر ۲۰ سال یا اس سے کم تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK