• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سلووینیا حکومت فلسطین کو تسلیم کرتی ہے، پارلیمنٹ میں رسمی ووٹوں کا عمل باقی

Updated: May 30, 2024, 9:38 PM IST | Ljubljana

آج سلووینیا کے وزیر اعظم رابرٹ گولوب نے کہا کہ ان کی حکومت فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتی ہے۔ پارلیمنٹ کے اجلاس میں اس ضمن میں رسمی ووٹنگ ہوگی۔ اسپین، آئرلینڈ اور ناروے کے بعد ایسا کرنے والا چوتھا ملک بن گیا۔

Robert Golob during a conference. Image: X
رابرٹ گولوب ایک کانفرس کے دوران۔ تصویر: ایکس

سلووینیا کی حکومت نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تحریک کی توثیق کی ہے اور پارلیمنٹ سے بھی ایسا کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم رابرٹ گولوب نے جمعرات کو کہا کہ ان کی حکومت نے منظوری کی تجویز پارلیمنٹ کو بھیجی ہے، جس کا اجلاس اگلے ہفتے کے اوائل میں ہو سکتا ہے۔ گولوب نے حکومتی اجلاس کے بعد کہا کہ ’’تمام دنیا کو امن کی سمت میں کام کرنا چاہئے۔ امن کے حصول کا راستہ دو ریاستی حل ہے۔ہمارا فیصلہ کسی کے خلاف نہیں ہے، اسرائیل کے بھی نہیں، بلکہ یہ امن کا پیغام ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ سلووینیا کے دارالحکومت لیوبلیانا میں سرکاری ہیڈکوارٹرس پر فلسطینی پرچم آویزاں ہے۔

یہ بھی پڑھئے: چینی صدر شی جن پنگ کا آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت اور جنگ بندی کا مطالبہ

تاہم، اس اقدام کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پارلیمانی منظوری ضروری ہے۔ گولوب کے حکمران لبرل اتحاد کو ۹۰؍ رکنی اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے اور ووٹ ایک رسمی حیثیت رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ سلووینیا کی حکومت کا یہ فیصلہ اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے صرف دو دن بعد سامنے آیا ہے، اس اقدام کی اسرائیل نے مذمت کی تھی۔
اس کے اس اقدام کے ساتھ، سلووینیا فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے والے ۲۷؍ ممالک پر مشتمل یورپی یونین کا ۱۰؍ واں رکن بننے کیلئے تیار ہے۔ ناروے یورپی یونین کا رکن نہیں ہے، لیکن اس کی خارجہ پالیسی عام طور پر بلاک کے ساتھ منسلک ہوتی ہے۔ سلووینیا نے سب سے پہلے مئی کے اوائل میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا عمل شروع کیا تھا لیکن کہا تھا کہ وہ غزہ پر جاری اسرائیل کی جنگ میں حالات بہتر ہونے تک انتظار کرے گا۔ گولوب نے اس ہفتے کہا تھا کہ وہ رفح پر اسرائیل کے تازہ حملوں کے ردعمل میں اس عمل کو تیز کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ۱۰؍ لاکھ سے زیادہ فلسطینی نقل مکانی کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کی مالی اعانت سے مالدیپ میں ۲۳؍ ملین ڈالر کے ۶۵؍ عوامی پروجیکٹس جاری

یاد رہے کہ ۱۴۰؍ سے زیادہ ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں، یعنی اقوام متحدہ کے دو تہائی سے زیادہ ممالک فلسطین کو تسلیم کرتے ہیں۔ اس اقدام نے یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں تناؤ پیدا کر دیا ہے۔ اسپین اور آئرلینڈ جنوبی غزہ میں رفح پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کو بند کرنے کیلئے یورپی یونین پر زور دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK