جنوبی افریقہ، ملائیشیا، کولمبیا اور دی ہیگ گروپ کے لیڈروں نے مشترکہ طور پر ایک مضمون لکھ کر اسرائیل کی مذمت کی ہے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی میں اسے فراہم کئے جارہے استثنیٰ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
EPAPER
Updated: February 26, 2025, 9:02 PM IST | Inquilab News Network | The Hague
جنوبی افریقہ، ملائیشیا، کولمبیا اور دی ہیگ گروپ کے لیڈروں نے مشترکہ طور پر ایک مضمون لکھ کر اسرائیل کی مذمت کی ہے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی میں اسے فراہم کئے جارہے استثنیٰ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غزہ میں ۱۶ ماہ سے زائد عرصہ تک جاری رہنے والی اسرائیلی جنگی کارروائیوں اور مغربی کنارے میں جاری فوجی کارروائیوں کے درمیان جنوبی افریقہ، ملائیشیا، کولمبیا اور دی ہیگ گروپ کے لیڈروں نے مشترکہ طور پر ایک مضمون لکھ کر اسرائیل کی مذمت کی ہے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی میں اسے فراہم کیا جارہا استثنیٰ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائی، متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا
مؤقر میگزین فارین پالیسی میں شائع ہوئے اس مشترکہ مضمون میں جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا، ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم اور کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے فلسطینی عوام پر جاری ظلم وستم کو اپنے ممالک کی تاریخ کے جیسا بتایا۔ انہوں نے مضمون میں لکھا: "انہیں فلسطینی عوام پر حملوں میں اپنے ممالک کی تاریخوں کی نوآبادیاتی حکمرانی، انسداد بغاوت اور نسل پرستی و دیگر سیاہ بابوں کی جھلک نظر آتی ہے۔"
مضمون میں مزید لکھا گیا ہے کہ ہم مختلف براعظموں سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن ہمیں یقین ہیں کہ اس طرح کے جرائم میں خوش فہمی شامل ہے۔ فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کا دفاع ایک اجتماعی ذمہ داری ہے۔" دی ہیگ گروپ کے رہنماؤں نے ایک فیصلہ کن انتخاب کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے لکھا: "یہ انتخاب سخت ہے: یا تو ہم بین الاقوامی قانون کو نافذ کرنے کیلئے مل کر کام کریں یا پھر ہم اس کے خاتمے کا خطرہ مول لیں۔"
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل رمضان سے قبل مسجد اقصیٰ پر پابندیاں لگانے پر غور کر رہا ہے
تینوں ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دی ہیگ گروپ کی سربراہ ورشا گنڈیکوٹا نیلوتلا بھی اس مضمون کے مصنفین میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دی ہیگ گروپ، ۸ ممالک کی نمائندگی کرتا ہے جو "اسرائیل کے جرائم کے جوابدہی کیلئے مربوط، فیصلہ کن کارروائی" کرتے ہیں۔ گروپ کے رکن جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل پر فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام لگایا ہے۔