• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جنوبی افریقہ: نئی حکومت کیلئے قتل ،منشیات، اور جنسی جرائم پرقابو پانا بڑا چیلنج

Updated: August 31, 2024, 7:14 PM IST | Cape Town

جنوبی افریقہ کی نو منتخب شدہ متحدہ حکومت کے سامنے ملک میں پھیلے جرائم کے واقعات پر قابو پانا سب سے بڑا چیلنج ہے، ان جرائم میں قتل، منشیات، اور خواتین اور بچوں کے ساتھ ہو رہے جنسی جرائم اہم ہیں۔ محکمہ پولیس اور سیکوریٹی کے وزیر کا کہنا کہ حکومت ان جرائم کو ختم کرنے کیلئے مستعدی سے کام کر رہی ہے اور جلد ہی عوام کو ایک محفوظ اور پر امن فضا میسر آئے گی۔ خیال رہے کہ جنوبی افریقہ میں گزشتہ ۳؍ ماہ میں ۶؍ ہزار ۲۰۰؍ افراد کا قتل ہوا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

جنوبی افریقہ میں نو منتخب شدہ حکومت کے دور اقتدار کے آغاز کے دنون میں جن مسائل کا سامنا ہے ان میں جرائم پر قابو پانا سب سے اہم ہے۔ پولیس کے اعداد وشمار کے مطابق اپریل اور جون کے درمیان ۶۲۰۰؍ قتل کی واردات ہوئیں۔وزیر پولیس سنجو میک ہونو نے جمعہ کو کیپ ٹائون پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ سال انہیں ایام میں جتنے قتل ہوئے تھے، امسال ان میں صفر اعشاریہ پانچ فیصد کی کمی آئی ہے۔جبکہ عورتوں اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم میں صفر اعشاریہ چھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔یہ تعداد اپریل سے جون کے درمیان ۹۳۰۳؍ ہے۔ جبکہ منشیات سے متعلق ۴۴؍ ہزار۷؍ سو ۳۵؍ جرائم درج کئے گئے۔

یہ بھی پڑھئے: روس اور یوکرین کے درمیان شدید جھڑپیں، پوتن کا منگولیا کا دورہ

وزیر نے کہا کہ پولیس نے منشیات کےگروہوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کیا ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر منشیات ضبط کی گئی ہے۔اسی سلسلے میں جوہانسبرگ سے شمال کے دور دراز علاقے میں واقع ایک فارم ہائوس میں چل رہی ایک کروڑوں کی لیب پر چھاپہ مارا گیا۔ اس میں تین میکسیکو اور دو افریقی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ ایک دوسرے واقع میں ایک روسی اور ایک افریقی شہری کے پاس سے کوکین کی ۱۴؍ بوریاں بر آمد کی گئی جس کی مالیت۱۴؍ ملین ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھئے: چیک جمہوریہ:دوسری جنگ عظیم کے دورکا۲۵۰؍کلو کا بم کامیابی کے ساتھ تباہ کر دیا گیا

نئے منتخب شدہ متحدہ حکومت کے صدر سیریل رامافوسا حکومت کیلئے جرائم پر قابو پاناسب سےاہم مسئلہ ہے۔میک ہونو نے کہا کہ یہ اعداد تو محض صفحہ پر درج اعداد و شمار ہیں، ان سے عوام کے درمیان پھیلا خوف، شہریوں کو پیش آنے والے حالات، ان کے نقصانات اورآنے والے کل کی امیدیں ظاہر ہوتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت مسلسل ان مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اور جنوبی افریقہ کو عوام کے ہر طبقہ کیلئے محفوظ اور پر امن ملک بنانے کے اپنے ہدف کو جلد حاصل کر لے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK