Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

جنوبی کوریا: جنگلاتی آگ سے ۱۳۰۰؍ سالہ قدیم بودھ مندر خاکستر، ۲۴؍ جاں بحق

Updated: March 26, 2025, 10:18 PM IST | Seoul

جنوبی کوریا کے صوبے شمالی گیئونگ سانگ کے شہر یوسونگ میں واقع گونسا مندر جنگلات کی آگ کے سبب تباہ ہو گیا۔ یہ تاریخی بدھ مت کا مندر ایک رجسٹرڈ قومی خزانہ ہے جو۱۳۰۰؍ سال قبل تعمیر کیا گیا تھا۔

A picture of the terrible forest fires in South Korea: Photo: PTI
جنوبی کوریا کے جنگلوں میں لگی بھیانک آگ کی ایک تصویر: تصویر: پی ٹی آئی

جنوبی کوریا کے صوبے شمالی گیئونگ سانگ کے شہر یوسونگ میں واقع گونسا مندر جنگلات کی آگ کے سبب تباہ ہو گیا۔ یہ تاریخی بدھ مت کا مندر ایک رجسٹرڈ قومی خزانہ ہے جو۱۳۰۰؍ سال قبل تعمیر کیا گیا تھا۔ کوریائی بدھ مت کے جوگی آرڈر کی جاری کردہ تصاویر کے مطابق جس میں صرف اس کی تقریبی گھنٹہ کسی حد تک محفوظ نظر آرہی ہے دارالحکومت سیول سے۲۰۰؍ کلومیٹر سے زیادہ جنوب مشرق میں واقع یوسونگ کاؤنٹی میں ۱۳۰۰؍سال پرانا گونسا مندر مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گیا ہے۔ تاریخی مقام پر موجود کچھ نوادرات، بشمول حکومت کی جانب سے خزانہ قرار دیا گیا بیٹھا ہوا بودھ کا بت، آگ سے بچ گئے ہیں کیونکہ انہیں آگ کے قریب آنے سے پہلے دوسرے مندروں میں منتقل کر دیا گیا تھا۔  

یہ بھی پڑھئے: جاپان زخمی فلسطینیوں کا علاج کرے گا، تعلیمی میدان میں طلبہ کی مدد کرے گا

داخلی سلامتی وزارت کی جاری کردہ صورتحال کی رپورٹ کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں خشک اور تیز ہواؤں سے بھڑک اٹھنے والی جنگلات کی آگ میں کم از کم ۲۴؍ افراد ہلاک اور دیگر درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں جنگلات کی آگ سے نمٹنے کیلئے  تعینات چار سرکاری ملازم بھی شامل ہیں۔  
حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخر میں متعدد جگہ آگ بھڑک اٹھنے کے بعد جنوبی کوریا کے متعدد علاقوں میں۱۰؍ ہزار سے زائد فائر فائٹرز، پولیس اہلکاروں اور سرکاری ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے۔  اہلکاروں کا کہنا ہےکہ بدھ تک آگ نےتقریباً ۴۳؍ ہزار ایکڑ سے زیادہ زمین کو جلا کر خاک کر دیا تھا۔ جنوبی کوریا کے وزیر اعظم اور قائم مقام صدر ہان ڈک سو نے کہا کہ یہ آگ گزشتہ کئی سالوں میں ملک میں دیکھی گئی سب سے بدترین ہے جس نے `غیر معمولی نقصان پہنچایا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: بولیویا :مقامی زمین پرقبضہ کی کوشش پرافسانوی ملک ’’کیلاسا‘‘ کے ارکان ملک بدر

ہان نے صحافیوں سے کہاکہ ’’ہمیں اس ہفتے کے باقی دنوں میں جنگلات کی آگ بجھانے پر اپنی تمام تر توانائیاں مرکوز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمیں جنگلات کی آگ کے غیر معمولی نقصانات کا خدشہ ہے۔‘‘    

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK