• Sun, 29 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسپین: کانارے جزیرے کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی غرقاب، ۹؍ جاں بحق

Updated: September 29, 2024, 11:10 AM IST | Madrid

اسپین کے جزیرے کانارے کے قریب تارکین وطن کو لے جارہی کشتی غرقاب ہونے سے اس میں سوار ۸۹؍ افراد میں سے ۹؍ جاں بحق ہو گئے، جبکہ ۴۸؍ لاپتہ اور ۲۷؍ کو بچا لیا گیا ہے۔ جزیرے کے صدر نے اس انسانی ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یورپی ممالک سے غیر قانونی تارکین وطن کے مسئلے کے حل کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اسپین کی نیشنل میری ٹائم سروس کے مطابق کانارے جزیرہ کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کو لے جارہی کشتی غرقاب ہونے سے اس میں سوار ۸۴؍ افراد میں سے ۹؍ جاں بحق ہو گئے جبکہ ۴۸؍ لاپتہ ہیں، اور ۲۷؍ افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ستمبر میں ہونے والے اس سے قبل کے حادثہ میں کل ۳۹؍ افراد ہلاک ہوگئے تھے جب سنیگال میں اسی طرح یوروپ میں بہتر مستقبل کی امید میں غیر قانونی طور پر جانے والے تارکین وطن کی کشتی حادثہ کا شکار ہو گئی تھی۔امسال اب تک ہزاروں افراد اسی طرح حد سے زیادہ مسافروں سے بھری یا خستہ حال کشتی میں دوران سفر حادثوں کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ کاناری کے مقامی صدر نے اس حادثہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے یوروپی ممالک سے اس انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے لا ئحہ عمل تیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یوروپ کے ساحلوں سےکچھ میڑ کے فاصلوں پر انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: یو این: نیتن یاہو نے ہندوستان اور سعودی عربیہ کو رحمت،اور ایران کو لعنت قراردیا

واضح رہے کہ اگست میں اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سنچیز نے موریتانیا اور گامبیا کا دورہ کیا تھا، تاکہ انسانی اسمگلروں پر لگام لگائی جا سکے، اور تارکین وطن کے قانونی راستوں کو مزید وسعت دی جا سکے۔ اعداد وشمار کے مطابق ۲۰۲۳ء میں کاناری میں ۴۰؍ ہزار غیر قانونی تارکین وطن داخل ہوئے تھے۔ اٹلانٹک کا بحری سفر انتہائی خطرناک ہو تا ہے، چونکہ یہ خستہ حال کشتی سمندر کی طاقتور لہروں کا مقابلہ نہیں کر پاتیں اور حادثہ کا شکار ہو جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سپریم کورٹ نے الہ ہائی کورٹ جج کے متنازع تبصرہ کو حذف کردیا

اقوام متحدہ کی تارکین وطن کی تنظیم کے مطابق ۲۰۱۴ء سے اس بحری راستے پر ۴۸۵۷؍ افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔جبکہ امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ یہ تعداد اصل تعداد سے نہایت کم ہے۔ ایک اسپینی غیر سرکاری تنظیم جو تارکین وطن کو امداد فراہم کرتی ہے اس کا کہنا ہے کہ یورپ پہنچنے کو کوشش میں ۱۸۶۸۰؍ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK