• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسپین: سیلاب متاثرہ علاقوں میں طوفانی بارش کی پیشین گوئی، اورینج الرٹ

Updated: November 13, 2024, 10:28 PM IST | Madrid

اسپین میں گزشتہ دنوں آنے والے سیلاب میں ۲۰۰؍ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اب ان علاقوں میں طوفان آنے کا خطرہ ہے۔ یہ طوفان بہت زیادہ طاقتور ہے اور یہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ابھرتے قصبوں کے لئے زیادہ تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

The aftermath of the floods in Spain. Photo: X
اسپین میں سیلاب کے بعد کا منظر۔ تصویر: ایکس

مشرقی اسپین میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ابھرتے ویلنسیا اور قریبی قصبوں کی مصیبتیں ابھی ٹیلی نہیں ہیں۔ سڑکوں سے ریت، کیچڑ اور ملبہ کی صفائی اور سیوریج سسٹم کو صاف کرنے میں مصروف شہری، اگلے ممکنہ طوفان کیلئے خودکو تیار کررہے ہیں کیونکہ ملک کے محکمہ موسمیات نے منگل کو مشرقی اسپین میں اگلی ممکنہ قدرتی آفت کی اطلاع دی۔ 

یہ بھی پڑھئے: بالی: آتش فشاں راکھ اگلنے لگا، بالی کیلئے پروازیں منسوخ

اسپین کی جدید تاریخ کے بدترین سیلاب، جس میں ۲۰۰؍ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، کے محض دو ہفتے بعد قومی موسمیاتی ایجنسی ایمیٹ AEMET نے مشرقی علاقوں میں میں بدھ کو متوقع تیز یا طوفانی بارشوں کی پیشین گوئی کرتے ہوئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق، ایمیٹ نے اگلے ۱۲؍گھنٹوں میں ۱۲۰؍ ملی میٹر ۷ء۴؍انچ) بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اگرچہ طوفان کے بہت زیادہ طاقتور ہونے کی توقع کم ہے، لیکن یہ طوفان سیلاب کی تباہ کاریوں سے ابھرتے قصبوں کے لئے زیادہ تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ ویلنسیا کی ایمرجنسی کمیٹی کی ترجمان روزا ٹورس نے میڈیا کو بتایا کہ پہلے سے موجود کیچڑ اور سیوریج سسٹم کی دگرگوں حالت کی وجہ سے ان علاقوں میں طوفانی بارش کا اثر شدید ہو سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: پاکستان: شادی کی تقریب سے لوٹ رہی بس حادثے کا شکار، ۲۴؍ جاں بحق، صرف دلہن سلامت

ہنگامی کمیٹی نے خصوصی انتباہ جاری کرتے ہوئے درخواست کی کہ میونسپلٹی اور سماجی تنظیمیں اسکولوں کو بند کرنے سمیت دیگر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ٹورس نے شہریوں کو گھر سے کام کرنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور کمیٹی کی تازہ اپڈیٹس سے واقف رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK