Updated: April 15, 2025, 3:24 PM IST
| Khartoum
سوڈان میں خانہ جنگی تیسرے سال میں داخل ہونے کے بعد اقوام متحدہ (یو این) کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس نے افریقی ملک میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ خانہ جنگی کے نتیجے میں ۲۰؍ ہزار سے زائد شہری جاں بحق جبکہ ۱۰؍ ملین سے زائد بے گھر ہوئے ہیں۔
کے تعلق سے خبردار کیا ہے اور افریقی ملک میں جنگ ختم کرنے کیلئے عالمی سطح پر کارروائی کی اپیل کی ہے۔ سوڈان میں خانہ جنگی کےتیسرے سال میں داخل ہونے کے بعد انتونیو غطریس نے کہا کہ ’’ اس تباہ کن جنگ کو ۲؍ سال مکمل ہوگئے ہیں اور سوڈان اب بھی شدید بحران کا سامنا کررہا ہے جس کی شہری سب سے زیادہ قیمت چکا رہے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: ایک ہزار ۵۲۵؍ سے زائد اسرائیلی فوجی ٹکڑیوں کا جنگ بندی کا مطالبہ
انتونیو غطریس نے پیر کو جاری کردہ بیان میں اسرائیل کے ذریعے غزہ کے بازاروں، اسپتالوں، اسکولوں اور بےگھر افراد کے رہائشی مقامات پر حملے کی مذمت کی ہے۔‘‘ غطریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’سوڈان میں تقریباً ۱۲؍ ملین افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے جن میں ۲۵؍ ملین افراد’’شدید بھوک‘‘ کا سامنا کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ’’موسم گرما میں افریقی ملک میں بھکمری میں اضافہ ہورہا ہے۔ دھان پان کے موسم میں سوڈان کے ۵؍ علاقوں میں بھکمری درج کی گئی ہے جبکہ دیگر علاقوںمیں بھکمری کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: اصلاح کے نام پر سرکار وقف کے تصور کو ختم کرنا اور وقف جائیدادوں کو ہتھیانا چاہتی ہے
انتونیو غطریس نے مزید کہا کہ ’’سوڈان میں طبی رضاکاروں کو نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ خانہ جنگی کی شروعات سے لےکر اب تک تقریباً ۹۰؍ افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔‘‘ انہوں نے ذمہ دار افراد کیلئے جوابدہی کا مطالبہ کیا۔ انتونیو غطریس نے خلاف ورزیوں اور استحصال کی تمام رپورٹوں میں ’’آزادانہ‘‘، ’’عارضی‘‘ اور ’’شفاف‘‘ تفتیش کامطالبہ کیا۔

سوڈان کے کئی علاقوں میں بھکمری میں اضافہ ہوا ہے۔ تصویر: ایکس
ہزاروں افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں
انتونیو غطریس نے زور دیا کہ ’’شہریوں کی جانوں کی حفاظت کا واحد ذریعہ جنگ بندی ہے۔ دنیا کو سوڈان کے باشندوں کو نہیں بھولنا چاہئے۔ ‘‘یادرہے کہ ۱۵؍ اپریل ۲۰۲۳ء سے سوڈان میں خانہ جنگی جاری ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزارافراد اپنی جانیں گنواچکے ہیں جبکہ سوڈان دنیا کے سب سے بڑے انسانی بحران میں تبدیل ہوچکا ہے۔ خانہ جنگی کے سبب ۲۰؍ ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور اقوام متحدہ (یو این)کے ریکارڈ کے مطابق ۱۵؍ ملین افراد بےگھر ہوئے ہیں۔