Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

سوڈان نے نسل کشی میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے عالمی عدالت میں یو اے ای کے خلاف مقدمہ دائر کیا

Updated: March 07, 2025, 4:57 PM IST | Dubai

سوڈان نے بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی سی) میں ایک کیس درج کیا ہے جس میں اس نے الزام عائد کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات آر ایس ایف کو نسل کشی کی کارروائیاں انجام دینے کیلئے تعاون پیش کررہا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سوڈان کا یہ الزام تشہیر حاصل کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔

International Court of Justice. Photo: X
بین الاقوامی عدالت انصاف۔ تصویر: ایکس

سوڈان نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں ایک کیس درج کیا ہے جس میں اس نے متحدہ عرب امارات پر پارلیمنٹری ریپیڈ فورسیز (آر ایس ایف) کو براہ راست امداد فراہم کر کے نسل کشی کے کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام عائدکیاہے۔ سوڈان کی شکایت کے مطابق متحدہ عرب امارات سوڈان کے دارفور کے ماسالیت لوگوں پر مبینہ طور پر آر ایس ایف کی نسل کشی کی کارروائیوں کیلئے اسے امداد فراہم کر رہا ہے۔سوڈان کی جانب سے داخل کی گئی شکایت میں یہ کہا گیا ہے کہ ’’آر ایس ایف، جس نے اپنے نام کے ساتھ فوج بھی شامل کیا ہے، کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں میں نسل کشی، قتل، جائیداد کی چوری، عصمت دری، جبری نقل مکانی ،سرکاری جائیداد کی توڑ پھوڑ، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور غیر قانونی طور پرگھس آنا وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: ٹرمپ پاکستانیوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کر سکتے ہیں

متحدہ عرب امارات آر ایس ایف اوراس جیسے اور گروپوں کو یہ کارروائیاں انجام دینے کیلئے امدادفراہم کررہا ہے۔‘‘سوڈان نے الزام عائد کیا ہے کہ’’ماسالیت لوگوں کی نسل کشی میں متحدہ عرب امارات بھی ملوث ہے جو آر ایس ایف کو معاشی، سیاسی اور فوجی امداد فراہم کررہا ہے۔ سوڈان کی عدالت سے یہ گزارش ہے ک وہ حتمی فیصلہ آنے تک وہ عارضی اقدامات کرے اور متحدہ عرب امارات کو یہ حکم جاری کرے کہ وہ نسل کشی کے کنویشن کے آرٹیکل دوم کے تحت کی جانے والی کارروائیوں کو روکنے کیلئے ضروری اقدامات کرکے نسل کشی کے کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے۔ تاہم، متحدہ عرب امارات کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ یو اے ای فوری طور پر اس کیس کو مسترد کرنے کی مانگ کرتا ہے کیونکہ اس کیس میں ’’قانونی بنیادوں‘‘ کی کمی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کہانی آسکر فاتح فلسطینی کے آر جی ایل جوتوں کے برانڈ کی

متحدہ عرب امارات کے ایک اجنبی اہلکار نے یہ کہا ہے کہ ’’متحدہ عرب امارات بین الاقوامی عدالت انصاف میں سوڈان مسلح فوج کے نمائندے کی جانب سے داخل کی گئی درخواست سے آگاہ ہے جو ’’تشہیر حاصل کرنے کی بے حیا‘‘ حرکت سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے جس کا مقصد سوڈانی شہریوں پر سوڈانی مسلح فوج (ایس اے ایف) کے مظالم سے توجہ ہٹانا ہے۔‘‘ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور قرقاش نے کہا کہ ’’فی الحال سوڈان کی اولین ترجیح اس بے تکی اورتباہ کن جنگ اور انسانی تباہی کو ختم کرنا ہونی چائے۔ ‘‘ یاد رہے کہ اپریل ۲۰۲۳ء سے آر ایس ایف اورسوڈانی فوج کے درمیان جنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک ۱۰؍ ملین سے زائد افراد بے گھرہوچکے ہیں جبکہ ۱۲؍ ملین افراد شدیدسطح پر ناقص تغذیہ کا سامنا کررہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے سوڈان کے انسانی بھران کو ختم کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کو ۷۰؍ ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ تعاون ابودھابی میں افریقی ملک کے وسیع زراعت اور معدنیات کے ذریعے میں دلچسپی کو ظاہر کرتاہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK