• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سوڈان: خراب حالات میں جلد کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے: وزارت صحت

Updated: August 30, 2024, 9:02 PM IST | Khartoum

سوڈان کی وزارت صحت نے متنبہ کیا ہے کہ سوڈان میں سیلابی صورتحال اور خراب حالات کی وجہ سےانتہائی متعدی جلد کی بیماری پھیل رہی ہے۔ وزارت نے کہا کہ جنگ زدہ سوڈان میں ہیضہ کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

سوڈان کی وزارت صحت نے متنبہ کیا ہے کہ مشرقی سوڈان کی الشمالیہ ریاست میں انتہائی متعدی جلد کی بیماری پھیل رہی ہے۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ موسلادھار بارش، سیلابی صورتحال اورماحولیاتی حالات کی وجہ سے یہ بیماری پھیل رہی ہے۔ وزارت کے مطابق اب تک بیکٹیریل ڈرمیٹیٹائٹس (ایک قسم کی جلد کی بیماری جو بیکٹیریا کی وجہ سے پھیلتی ہے) کے ۲۶۰؍ کیس درج کئے جاچکے ہیں جو سب سے زیادہ متعدی مرض ہے۔ اس مرض کی علامتوں میں چہرے، پاؤں اور ہاتھوں پر دھبےاور سنگین معاملات میں بخار اور جلد کا السر بھی ہوسکتا ہے۔ یہ مرض متاثرہ مریض سے رابطے یا اس کے سامان کو استعمال کرنے کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: پاکستان: موسلادھار بارش کے دوران طوفان کا خدشہ، اسکولیں بند

قبل ازیں سوڈانی وزارت صحت کے اہلکار ہاشم محمد ابراہیم نے بتایا تھا کہ جولائی میں سوڈان میں ہیضہ کی وباء کی وجہ سے ۲۸؍ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سوڈان کے ڈائریکٹر شبلے ساحبانی نے رائٹرز کو بتایا کہ ۲۲؍ جولائی ۲۰۲۴ء ، جب اس وباء کے پھیلنے کی شروعات ہوئی تھی، سے اب تک سوڈان کی پانچ ریاستوں میں ہیضہ کے ۶۵۸؍ معاملات درج کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ جنگ زدہ سوڈان میں طبی انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے اور اسے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ۔ نقل مکانی کی وجہ سے طبی خدمات فراہم کرنے کے عملے میں اہلکاروں کی کمی واقعی ہوئی ہے۔ دیگر بیماریوں کے مقابلے میں یہ بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اب تک ۳ء۴؍ فیصد معاملات میں اس بیماری کی وجہ سے مریضوں نے اپنی جانیں گنوادی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوڈان میں ۲؍ لاکھ افراد کو یہ مرض لاحق ہوسکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: آسام اسمبلی میں جمعہ کی نماز کیلئے ملنے والا وقفہ ختم

وزارت صحت کے وزیر ابراہیم نے مزید بتایا کہ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے مئی ۲۰۲۴ء میں ہیضہ کی وجہ سے ۱۲؍ ہزار اموات درج کی گئی تھیں۔جنگ کے آغاز سے قبل کوئی بھی مرض اتنی تیزی سے نہیںپھیلا ہے۔ یہ وباء سوڈان کی ریاستوں ، جیسے كسلا اور القضارف میں پھیل رہی ہے جہاں ۲ء۱؍ ملین بے گھر افراد نے پناہ لی ہوئی ہے۔خیال رہے کہ سوڈانی فوج ااور آر ایس ایف کے درمیان اپریل ۲۰۲۳ء میں جنگ کی شروعات ہوئی تھی۔ جنگ کی وجہ سے اب تک لاکھوں شہری بے گھر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK