ناسا اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ موجودہ خلابازوں کی واپسی سے قبل ایک نیا عملہ خلائی اسٹیشن ان کی جگہ لے۔ ناسا کے دو خلاباز، جن کا تعلق روس اور جاپان سے ہے، ولمور اور ولیمز کی جگہ لیں گے۔
EPAPER
Updated: February 26, 2025, 10:24 PM IST | Inquilab News Network | Washington
ناسا اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ موجودہ خلابازوں کی واپسی سے قبل ایک نیا عملہ خلائی اسٹیشن ان کی جگہ لے۔ ناسا کے دو خلاباز، جن کا تعلق روس اور جاپان سے ہے، ولمور اور ولیمز کی جگہ لیں گے۔
ناسا کے خلاباز بوچ ولمور اور سنیتا ولیمز، جو گزشتہ آٹھ ماہ سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر پھنسے ہوئے ہیں، اسپیس ایکس ڈریگن کے عملے کے خلائی جہاز میں متوقع وقت سے ایک ہفتہ قبل زمین پر واپس آسکتے ہیں۔ حال ہی میں، کریو-۹ ممبران نے زمین پر واپسی کی تیاری کیلئے ایک ریفریشر سیشن میں حصہ لیا۔ انہوں نے کمپیوٹر پر دوبارہ داخلے کے طریقہ کار کی مشق کی تاکہ ان کی محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جاسکے۔
۲ ہفتے قبل، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کے اپنی واپسی کو تیز کرنے کے وعدے کے صرف ایک دن بعد ناسا نے اعلان کیا تھا کہ وہ ولمور اور ولیمز کو واپس لانے کیلئے "تیزی سے" کام کر رہی ہے۔ خلائی ایجنسی نے ابتدائی طور پر مارچ کے اواخر یا اپریل میں ان کی واپسی کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن ۱۱ فروری کو ناسا نے اعلان کیا کہ اسپیس ایکس خلابازوں کی آنے والی پروازوں کیلئے کیپسول بدل دے گا جس سے ولمور اور ولیمز کی واپسی مارچ کے وسط میں ہوسکتی ہے۔ اس تبدیلی کے بعد خلابازوں کو مزید ۲ ہفتے عالمی خلائی اسٹیشن پر نہیں گزارنے پڑیں گے۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ: اہلیتی شعبہ کے انجینئر، ڈیٹا سائنٹسٹ اور پروڈکٹ منیجر کا اجتماعی استعفیٰ
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، نئے کیپسول کیلئے اضافی کام کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ناسا نے ایک پرانے کیپسول پر سوار عملے کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو ۱۲ مارچ کو روانہ ہوگا۔ ناسا کے کمرشل کریو پروگرام مینیجر اسٹیو اسٹچ نے خلائی سفر کی پیچیدگیوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا، "انسانی خلائی پرواز غیر متوقع چیلنجز سے بھری ہوئی ہے۔"
واضح رہے کہ ناسا کے ٹیسٹ پائلٹس بوچ ولمور اور سنیتا ولیمز گزشتہ سال جون میں بوئنگ کے اسٹار لائنر کیپسول پر واپس آنے والے تھے تاہم اس میں کچھ مسائل کی وجہ سے خالی کیپسول کو زمین پر بلالیا گیا اور خلابازوں کو واپس لانے کی ذمہ داری اسپیس ایکس کو سونپی گئی۔ اسپیس ایکس کے نئے کیپسول میں کچھ اضافی تیاریوں کی وجہ سے ان کی واپسی میں مزید تاخیر ہوگئی۔ اب انہیں واپس لانے کیلئے نیا کیپسول تفویض کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ نےاے آئی کی مدد سے ڈانس کلب، ساحل سمندر کےساتھ غزہ کا ویڈیو پیش کیا
ناسا اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ موجودہ خلابازوں کی واپسی سے قبل ایک نیا عملہ خلائی اسٹیشن ان کی جگہ لے۔ ناسا کے دو خلاباز، جن کا تعلق روس اور جاپان سے ہے، ولمور اور ولیمز کی جگہ لیں گے۔