Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

۸۸؍ فیصد والدین بچوں کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کروانے کے حق میں: سروے

Updated: February 28, 2025, 1:55 PM IST | New Delhi

ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ ۸۸؍ فیصد والدین بچوں کے اکاؤنٹس بند کرنے کو ایپ کیلئے لازمی قرار دینے کے حق میں ہیں، جبکہ عمر غلط بتائی گئی ہو۔۲۱۷۶۰؍جواب دہندگان والدین میں سے صرف ۴؍ فیصد نے عمر کی تصدیق کے بغیر پلیٹ فارم کے استعمال کو جاری رکھنے کی حمایت کی ۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ایک آن لائن سروے فرم ’’لوکل سرکلز‘‘ نے بدھ کو کہا کہ سروے میں شامل اکثر والدین بچوں کے اکاؤنٹس بند کرنے کو ایپ کیلئے لازمی قرار دینے کے حق میں ہیں جو عمر غلط بتا کر کھولے گئے ہوں یا ان کے استعمال کو جاری رکھنے کیلئے والدین کی رہنمائی طلب کرنے کے حق میں ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: میٹا کے الگورتھم میں خرابی، انسٹاگرام پر حساس ویڈیو کی شکایت، کمپنی نےمعذرت کی

پی ٹی آئی کے مطابق ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ۲۰۲۳ء آن لائن پلیٹ فارم کو بچوں کی عمر کی تصدیق کرنے اور ان کے ڈیٹا کو پروسیس کرنے سے پہلے والدین کی واضح رضامندی حاصل کرنے کا پابند بناتا ہے۔ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ والدین کا خیال ہے کہ بہت سے بچوں نے پلیٹ فارم پر سائن اپ کرتے وقت اپنی عمر غلط بتائی ہے، اور زیادہ تر پلیٹ فارم پر کوئی نگراں موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سےبچے ایسے پلیٹ فارم پر سائن اپ کرنے اوراستعمال کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔  
سروے میں شامل ۸۸؍ فیصد والدین ڈی پی ڈی پی کے قواعد کے حق میں ہیں جو پلیٹ فارم (سوشل میڈیا، او ٹی ٹی، آن لائن گیمنگ، وغیرہ) کو عمر غلط بتانے والے کسی بھی نابالغ اکاؤنٹ کی شناخت کرنے اور فعال طور پر یا تو والدین کی رضامندی حاصل کرنے یا ایسے اکاؤنٹ کو بند کرنے کا پابند بناتے ہیں۔۲۱۷۶۰؍ جواب دہندگان والدین میں سے صرف۴؍ فیصد نے عمر کی تصدیق کے بغیر پلیٹ فارم کے استعمال کو جاری رکھنے کی حمایت کی۔۲۲۵۱۸؍ جواب دہندگان میں سے،۵۸؍ فیصد والدین نے حمایت کی کہ انٹرنیٹ پلیٹ فارم کو عمر کی شناخت کیلئے استعمال ہونے والے مواد کی قسم، اپ لوڈ کردہ معلومات، پروفائل کی معلومات، تصاویر وغیرہ پر انحصار کرنا چاہیے۔  

یہ بھی پڑھئے: امیزون نے ’’الیکسا +‘‘ لانچ کیا، پرائم ممبرز کیلئے مفت

۲۷؍ دسمبر سے۲۳؍ فروری کے درمیان کئے گئے اس سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک کے ۳۴۹؍ سے زیادہ اضلاع میں واقع اسکول کے بچوں کے والدین سے ۴۴۰۰۰؍سے زیادہ جوابات موصول ہوئے ہیں۔ سروے میں پوچھے گئے ہر سوال کے جوابات کی تعداد میں فرق تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK