• Tue, 14 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سویڈن: جنگ کی صورت میں لاشوں کو دفنانے کیلئے قبرستان کی تلاش شروع

Updated: December 29, 2024, 2:05 PM IST | Inquilab News Network | Gothenburg

سویڈن کا نیٹو میں شمولیت کا فیصلہ، اور روس کے ساتھ جاری کشیدگی کے پیش نظر ملک چرچ آف سویڈن کی سفارش پر قبرستان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، تاکہ جنگ کی صورت میں ہلاک شدگان کی تدفین فوری طور پر انجام دی جا سکے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سویڈن میں تدفین کی انجمنیں جنگ کی صورت میں تدفین کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے قبرستان کیلئے جگہ کی تلاش شروع کر دی ہیں۔یہ تلاش چرچ آف سویڈن کے قومی سیکرٹریٹ کی سفارشات پر کی جا رہی ہے۔ جو سویڈش سول کنٹیجنسیز ایجنسی ،اور سویڈش مسلح افواج کے مابین جاری بحران کی تیاری کا عکاس۔ سویڈن کا نیٹو میں شامل ہونے کا فیصلہ اور بحیرہ بالٹک کے علاقے میں روس کے ساتھ تناؤ کے سبب خطہ روشنی میں آگیا ہے۔اس وقت کم از کم ۱۰؍ ایکڑ اراضی کے حصول کے چیلنج کو نیویگیٹ کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ جنگ کی صورت میں تقریباً ۳۰؍ ہزار مرنے والوں کی فوری تدفین کر سکے۔ یہ مزید ۱۵؍ایکڑزمین کے علاوہ ہے جو گوٹبرگ میں قبرستانوں کی تعمیر کے لیے درکار ہے۔

یہ بھی پڑھئے: میکسیکو: شہری اگر امریکہ میں گرفتار ہوئے تو نیا ایپ الرٹ بھیجے گا

مقامی میونسپلٹی کے ساتھ مل کر، جس کی گوٹبرگ میں زمین کے استعمال کا فیصلہ کرنے میں اجارہ داری ہے، تدفین کی انجمن نے مطلوبہ مقصد کیلئے بڑے پیمانے پر قبرستان بنانےکیلئے موزوں ایک وسیع علاقے کی نشاندہی کی ہے۔لیکن ایک طویل منظوری اور تعمیراتی عمل کا مطلب ہے کہ اسے مکمل ہونے میں تقریباً ۱۰؍ سال لگ سکتے ہیں، جو غیر یقینی صورتحال میں مزید مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سویڈن ۱۹؍ ویں صدی کے اوائل سے غیر جانبداری کی پالیسی پر عمل پیرارہا، بشمول دوسری جنگ عظیم کے دوران۔لیکن۲۰۲۲ء میں رائے عامہ میں اس وقت تیزی سے تبدیلی آئی جب روس نے یوکرین پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں سویڈن اور فن لینڈ نے بحیرہ بالٹک کے پار اپنے نئے جارح روسی پڑوسی کی طرف سے خطرے کے بارے میں تشویش کے باعث ٹرانس اٹلانٹک اتحاد میں شامل ہونے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: بے گھر افراد کی تعداد میں ۱۸ فیصد اضافہ

سویڈن اور فن لینڈ نے نومبر میں جنگ کی صورت میں زندہ بچے رہنے کی ہدایات کے ساتھ شہریوں کیلئےرہنما خطوط جاری کئے۔ یہ ڈنمارک اور ناروے کے  رہنما خطوط سے مشابہ ہیں، لیکن ان میں روس کا نام استعمال نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK