• Sat, 25 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سوئزرلینڈ کے اس قصبے میں گھڑی کبھی ۱۲؍ نہیں بجاتیں،جانئے کیوں؟

Updated: November 22, 2024, 10:04 PM IST | Bern

کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ ایک قصبہ ایسا ہے جہاں گھڑیاں کبھی ۱۲؍ نہیں بجاتیں،جی ہاں سوئزرلینڈ کے اس قصبے میں تمام گھڑیا ں ۱۱؍ پر آکر ٹہر جاتی ہیں اور تمام چیزیں ۱۱؍کے عدد کے گرد گھومتی ہیں۔

Photo: X
تصویر: ایکس

آپ نے اکثر چوراہوں پر، گھنٹہ گھروں پر، عبادتگاہوں پر بڑی بڑی گھڑیاں نصب دیکھی ہوں گی، ان تمام گھڑیوں میں بنیادی طور پر ایک سے لے کر ۱۲؍ تک یا کئی گھڑیوں میں ۲۴؍ تک اعداد تحریر ہوتے ہیں، جو دن کے چکر کو ظاہر کرتے ہیں۔لیکن حیرت انگیز طور پر ایک شہر ایسا بھی ہے جو ان اصولوں سے انحراف کرتے ہوئے اپنی گھڑیوں میں ۱۲؍ نہیں بجاتا۔اور وہ شہر دنیا کے خوبصورت ترین ملک سوئزر لینڈ میں واقع ہے۔اس شہر کے مکین کا ۱۱؍کے عدد سے اس قدر لگاؤ ہے کہ ان کی گھڑیاں بھی صرف ۱۱؍ تک کے اعداد ہی ظاہر کرتی ہیں۔ سولوتھرن نامی اس قصبے کی تمام گھڑیاں اس میں شامل ہیں، حتیٰ کہ شہر کی علامت سمجھی جانے والی مشہور ٹاؤن اسکوائر گھڑی بھی۔

یہ بھی پڑھئے: اٹلی: میلان کی ’وایا مونٹے نپولین اسٹریٹ‘ شاپنگ کیلئے دنیا کی مہنگی ترین سڑک

۱۱؍ کے عدد سے اس لگاؤ کی وجہ صدیوں پرانی ایک حکایت ہے، عوامی طور پر مقبول اس حکایت کے مطابق اس شہر کے مکین محنت کے باوجود اداس رہتے تھے، اور خوشی حاصل کرنے کیلئے انہوں نےبہت جد وجہد کی۔ایک دن ایک مافوق الفطرت ایلف (عفریت )قریب کی پہاڑیوں سےنمودار ہوا، اس نے اس علاقے کے عوام کی حوصلہ افزائی کی، اور آہستہ آہستہ اس کے جادو کے اثر سے لوگوں کی زندگی میں امن و سکون آنے لگا۔ چونکہ لفظ ایلف( عفریت )  کا جرمن زبان میں ترجمہ ۱۱؍ ہوتا ہے، جس کی بناء پر شہر کے تمام لوگوں نے ۱۱؍ کے ہندسے سے خود کو اس حد تک وابستہ کر لیا کہ ان کی زندگی کے تمام پہلو ۱۱؍ کے ہندسے سے مطابقت رکھنے لگے۔ 

یہ بھی پڑھئے: دنیا کے بہترین شہر ۲۵ء: لندن سرفہرست، ٹاپ ۱۰۰؍ میں ایک بھی ہندوستانی شہرنہیں ہے

سولوتھرن کا مرکزی چرچ سینٹ ارسوس کی تعمیر میں ۱۱؍ سال لگے، اس میں ۱۱؍ دروازے اور ۱۱؍ کھڑکیاں ہیں۔ اسی کے ساتھ یہاں کے لوگ اپنی سالگرہ ۱۱؍ تاریخ کو منانے اور ۱۱؍ کے عدد سے متعلق تحائف دینے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اور اسی مناسبت سے انہوں نے اپنی گھڑیوں کو بھی ۱۱؍ کے عدد تک ہی محدود رکھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK