• Mon, 30 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سڈنی: کرائسٹ دی گڈ شیفرڈ چرچ میں حملہ، پادری سمیت ۵؍ افراد زخمی

Updated: April 15, 2024, 7:37 PM IST | Sydeny

سڈنی کے شاپنگ مال کی واردات کے بعد وہاں کے کرائسٹ دی گڈ شیفر چرچ میں عبادت کے دوران حملہ آور نے چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پادری سمیت ۵؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

The priests of the church have been the target of any attack. Image: X
چرچ کےپادری جو بھی حملہ کانشانہ بنے ہیں۔ تصویر: ایکس

ایک آن لائن ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرائسٹ دی گڈ شیفرڈ چرچ کے پادری مار ماری ایمانوئل پر عبادت کے دوران حملہ کیا گیا ہے۔ تاہم، اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان پر کس چیز سے حملہ کیا گیا؟

یہ بھی پڑھئے: سڈنی شاپنگ سینٹر حملہ: چاقو سے حملے میں ۶؍ افراد جاں بحق، ایک حملہ آور ہلاک

حملے کے دوران چرچ میں موجود لوگوں کو چیختے اور پادری کی مدد کیلئے بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 نیوساؤتھ ویلس پولیس نے بتایا کہ ایک شخص کو اس معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ نیو ساؤتھ ویلس ایمبولینس کے مطابق اس حملے میں ۴؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک ۵۰؍ سالہ اور ایک ۳۰؍ سالہ شخص کو جسم پر کافی زخم آئے ہیں جنہیں نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایک ۶۰؍ سالہ اور ایک ۲۰؍ سالہ شخص کو جائے وقوع پر ہی طبی علاج فراہم کیا گیا ۔ پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’  خنجر زنی کی واردات کی رپورٹس ملنے کے بعد پولیس نے اپنی تفتیش شروع کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل پر حملہ سے قبل ایران نےعراق، یو اے ای، ترکی اور اردن کو پیشگی اطلاع دی تھی

 اس واردات کی اطلاع ملنے کے بعد فیئر فیلڈ سٹی پولیس ویلکم اسٹریٹ، وکیلےپہنچ گئی تھی۔ پولیس افسران نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے اور وہ پوچھ گچھ میں پولیس کی مدد کر رہا ہے۔‘‘ 

خیال رہے کہ یہ واردات سڈنی کے شاپنگ مال میں ہونے والے حملے کی واردات کے بعد سامنے آئی ہے جس میں ۶؍ افراد کی موت ہوئی تھی۔ ایک پولیس آفیسر نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK