Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

شام کے صدر احمد الشرع نے نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا

Updated: March 30, 2025, 2:29 PM IST | Damascus

شام کے صدر احمد الشرع نے سنیچر کی شام نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا۔ انہوں نے باور کرایا کہ وہ ایک طاقت ور اور مستحکم ریاست کی تعمیر کیلئے پُر عزم ہیں۔

Ahmed Al-Sharaa. Photo:INN
احمد الشرع۔ تصویر: آئی این این۔

شام کے صدر احمد الشرع نے سنیچر کی شام نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا۔ انہوں نے باور کرایا کہ وہ ایک طاقت ور اور مستحکم ریاست کی تعمیر کیلئے پُر عزم ہیں۔ نئی حکومت میں وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور وزیر دفاع مرہف ابو قصرہ نے اپنے قلم دان برقرار رکھے۔ جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ انس خطاب کو وزیر داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔ عبدالرحمن الویس وزیر انصاف، محمد ابو الخیر شکری وزیر اوقاف، محمد عبدالرحمن وزیر تعلیم، محمد البشیر وزیر توانائی، ہند قبوات وزیر سماجی امور، محمد یشر برنیہ وزیر خزانہ، محمد نضال الشعار وزیر معیشت، مصعب العلی وزیر صحت اور مروان الحلبی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: میانمار میں زلزلہ متاثرین کیلئے پوری دُنیا سے امداد، ۱۰؍ہزار ہلاکتوں کا اندیشہ

نئی حکومت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے خطاب میں صدر احمد الشرع نے کہا کہ ہم اس وقت اپنی تاریخ میں ایک نئے مرحلے کا جنم دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت، تبدیلی اور تعمیر کی حکومت ثابت ہو گی۔ الشرع کے مطابق ہم اپنے اداروں میں بد عنوانی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ شامی صدر نے باور کرایا کہ ہم قومی فوج بنانے پر کام کریں گے جو ملک کی حفاظت کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بجلی، تیل اور گیس کی وزارتوں کو وزارت توانائی میں ضم کر دیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ختم القرآن میں مسجد حرام میں ۲۵؍ لاکھ اور مسجد نبوی میں ۴۱؍ لاکھ افراد کی شرکت

شام میں نئے حکام سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے سقوط کے بعد ملک کو دوبارہ سے متحد کرنے اور اس کے اداروں کی تعمیر کیلئے کوشاں ہیں۔ یاد رہے کہ مسلح اپوزیشن گروپ نے ۸؍ دسمبر۲۰۲۴ء کو بشار الاسد کا تختہ الٹ دیا تھا۔ جنوری میں عبوری صدر اعلان کئے جانے کے بعد احمد الشرع عبوری مرحلے کی انتطامیہ کے نگراں بن گئے۔ یہ مرحلہ۵؍ برس تک جاری رہے گا۔ عبوری مرحلے کے بعد نئے آئین کی بنیاد پر ملک میں انتخابات کا اجرا ہو گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK