• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

تمل ناڈو: جعلی شراب پینے کے نتیجے میں ۳۴؍ سے زائد ہلاک، سیکڑوں زخمی

Updated: June 20, 2024, 2:52 PM IST | Chennai

تمل ناڈو کے کلاکوریچی ضلع کے ایک علاقے میں جعلی شراب پینے کے نتیجے میں ۳۴؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔پولیس نے اس حادثے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ۲۰۰؍ لیٹر جعلی شراب ضبط کی ہے۔ریاستی وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے تفتیش کا اعلان کیا ہے۔

Fake alcohol is toxic to human health. Image: X
جعلی شراب انسانی صحت کیلئے زہریلی ہوتی ہے۔ تصویر: ایکس

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق تمل ناڈو کے کلاکوریچی ضلع کے ضلعی کلیکٹر ایم ایس پرسانت نے تصدیق کی ہے کہ ضلع میں جعلی شراب پینے کے نتیجے میں ۳۴؍ افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ سیکڑوں اافراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ یہ جعلی شراب ضلع کے کروناپورم علاقے کے مقامی دکاندار سے خریدی گئی تھی۔

خبر رساں ایجنسی دی انڈین ایکسپریس کے مطابق جعلی شراب پینے کے بعد متاثرین مختلف قسم کی چکر، سردرد، متلی، پیٹ درد اور آنکھوں میں جلن جیسی شکایتیں ہوئیں۔ متعدد مریضوں کو کلا کوریجی گورنمنٹ میڈیکل اینڈ ہاسپٹل منتقل کای گیا ہے جبکہ متعدد کو علاج کیلئے پدوچیری کے جواہر لالا نہرو انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ کی تباہی کے بعد لبنان کیخلاف ’’بھرپور جنگ ‘‘ کا انتباہ

جمعرات کو تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے کہا کہ ’’وہ اس حادثے سے ہونے والی اموات سے وہ دنگ رہ گئے ہیںاور حکام ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔‘‘

ہندوستان ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ تمل ناڈو حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت کے کنو کتی کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے پاس سے میتھانول پر مشتمل ۲۰۰؍ لیٹر جعلی شراب ضبط کی ہے۔ خیال رہے کہ شراب میں میتھانول کی زیادہ مقدار انسانوں کیلئے زہریلی ہوتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: منیٰ خالی، حاجیوں کی بڑی تعداد نے مدینہ منورہ کا رُخ کیا

دی ہندوستان ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ ریاستی حکومت نے حکم کرائم برانچ کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو اس حادثے میں تفتیش کا حکم جاری کیا ہے۔ ریاستی حکومت کے بیان کے مطابق کلاکوریچی ضلع کے کلیکٹر سرون کمار جاتاواتھ کا تبادلہ کیا گیا ہے اور سپریٹنڈینٹ آف پولیس سمے سنگھ مینا کو معطل کیا گیا ہے۔ دیگر ۹؍ پولیس اہلکاروںکو بھی معطل کیا گیا ہے۔ 

مہلوکین کے اہل خانہ دیکھے جا سکتے ہیں۔ تصویر: ایکس

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK