• Fri, 22 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

تمل ناڈو نے امریکہ سے بڑی سرمایہ کاری حاصل کی، سرکردہ کمپنیوں کیساتھ معاہدہ

Updated: September 11, 2024, 12:17 PM IST | Agency | Chennai

امریکہ دورے پر تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ اسٹالن نے۲۵۰۰؍ کروڑ سے زائد روپے کی سرمایہ کاری کے مزید تین مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔

Chief Minister Stalin (centre) can be seen with the officials of American companies during the meeting. Photo: PTI
وزیراعلیٰ اسٹالن(درمیان) میں میٹنگ کے دوران امریکی کمپنیوں کے ذمہ داران کے ساتھ دیکھےجاسکتے ہیں۔ تصویر:پی ٹی آئی

تمل ناڈو حکومت نے ریاست میں ۲۵۰۰؍کروڑ سے زائد روپے کی سرمایہ کاری کے لئے سرکردہ امریکی کمپنیوں کے ساتھ منگل کے روز مزید تین مفاہمت ناموں پر دستخط کئے۔ اس سے۵؍ہزار سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہونے کی امید ہے۔ وزیر علیٰ ایم کے اسٹالن کی موجودگی میں ان مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے، جو ریاست میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے امریکہ کے دورے پر ہیں تاکہ تمل ناڈو کو۲۰۳۰ء تک کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔ 

یہ بھی پڑھئے:اڈانی گروپ کو دھچکا، کینیا کی عدالت نے ایئر پورٹ لٖیز سودے پر روک لگادی

حکومت نے تروچیراپلی میں ۲؍ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کیلئے عالمی کمپنی جبیل کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں، جس سے۵؍ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے لیے ایک نیا کلسٹر قائم ہو گا۔  دیگر ۲؍ معاہدوں پر کانچی پورم میں مینوفیکچرنگ یونٹ کو وسعت دینے کیلئے ۶۶۶؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کیساتھ۳۶۵؍ ملازمتوں کا اضافہ کرنے اور آٹوڈیسک کے ساتھ ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کے لئے مجموعی صنعتی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے دستخط کئے گئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:ٹاٹاالیکٹرانکس کا سیمی کنڈکٹر پروجیکٹ کیلئے اے ایس ایم پی ٹی سنگاپور کے ساتھ معاہدہ

اسٹالن نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، ’’تمل ناڈو کی صنعتی ترقی کے لیے اہم سرمایہ کاری حاصل ہوچکی ہے!‘‘ اسٹالن نے اپنے امریکی دورے کا آغاز سان فرانسسکو سے کیا جہاں ۸؍ مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے اور اس کے بعد وہ فی الحال شکاگو کے دورے پر ہیں جہاں وہ تمل باشندوں سے ملاقات اور بات چیت کے علاوہ روزانہ مفاہمت ناموں پر دستخط کر رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK