• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

تلنگانہ سیلاب: ۲۶؍ سالہ سائنسداں اور ان کے والد بہہ گئے

Updated: September 03, 2024, 10:28 PM IST | Hyderabad

تلنگانہ سیلاب میں ۲۶؍ سالہ ڈاکٹر نوناوتھ اشونی بھی بہہ گئیں جنہوں نے سائنسداں بنتے وقت ملک کی خدمت کا خواب دیکھا تھا۔ ڈاکٹر اشونی اور ان کے والد کی کار پل پر سے پانی کے تیز بہائو میں بہہ گئی۔ کچھ گھنٹوں کی تلاش کے بعد دونوں کی لاشیں برآمد کی گئی تھیں۔

Dr. Nunawath Ashwini. Image: X
ڈاکٹر نوناوتھ اشونیـ ۔ تصویر: ایکس

۲۶؍ سالہ اشونی ایک ایوارڈ یافتہ زرعی سائنسداں تھی ،جس نے گائوں کی زندگی کی کم عمر کی شادی اور خانہ داری سے اوپر اٹھ کر کچھ بڑے خواب دیکھے تھے اوراپنی محنت و لگن سے ان خوابوں کو حقیقت میں بدلنے میں کامیابی بھی حاصل کی۔ اپنے گائوں کی پہلی سائنسداں بننے کا خواب پورا تو ہوا لیکن اس کی مدت مختصر تھی۔ اشونی اور اس کے والد موتی لال دونوں مہابوباباد ضلع سے  اپنی کار سےحیدرآباد ہوائی اڈے جاتے ہوئےسیلاب میں بہہ گئے۔

یہ بھی پڑھئے: جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیل نے ۹۸؍ فلسطینی صحافیوں کو اغوا کیا ہے: فلسطینی پریزنرز گروپ

اشونی نے جینیٹک اینڈ پلانٹ بریڈنگ میں پی ایچ ڈی کی تھی، اور اسکول آف کروپ ریزسٹنس سسٹم ریسرچ میں بطور سائنسداں اپنی خدمت انجام دے رہی تھی،اپریل میں اس نے کم عمر سائنسداں کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔اشونی  نے اسواراپیٹ میں پروفیسر جے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ ایگریکلچرل یونیورسٹی سے بی ایس سی (زراعت)، انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی سے ایم ایس سی، اور حیدرآباد میں یونیورسٹی کے راجندر نگر کیمپس سے پی ایچ ڈی کی۔فروری ۲۰۲۱ءمیں، اشونی، جو اس وقت پی ایچ ڈی کی پہلی سال کی طالبہ تھیں، نے آر آئی ایل آبادی کی خصوصیات اور چنے میں پھولوں کے وقت کے جینز سے منسلک مالیکیولر مارکروں کی توثیق پر اپنے پوسٹروں کیلئے ایک ایوارڈ حاصل کیا۔ خاندان کے افراد نے بتایا کہ وہ اپنے تعلیمی سفر میں ہمیشہ اول مقام پر ہی رہی اور درجنوں تحقیقی مقالے تصنیف کئےیا شریک تصنیف رہی۔

یہ بھی پڑھئے: بحیرہ عرب میں ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے۲؍پائلٹ لاپتہ ہوگئے

گزشتہ ہفتہ اشونی چھوٹے وقفے کیلئے گھر آئی تھی تاکہ اپنے بھائی کی منگنی میں شرکت کر سکے،اسے اتوار کو دوبارہ رائے پور جانا تھا تاکہ پیر کو اپنی ڈیوٹی پر جا سکے۔اتوار کی صبح دونوں حیدرآباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کیلئے نکلے،تیز بارش کے درمیان وہ مہابوباد ضلع کے ماری پیڈا پہنچے، جہاں انہوں نے اکیرو واگوپل پر سے گزرنے کا جوکھم مول لیا جو پہلے ہی پانی کے

شدید بہائو کی زد میں تھا۔اشونی نے آخری فون اپنے بھائی کو کیا اور بتایا کہ ان کی کار پانی میں بہہ رہی ہے اور اندر پانی ان کے گلے تک پہنچ گیا ہے،کچھ ساعتوں کے بعد جب اشونی کے بھائی نے دوبارہ فون لگایا توبہن اور والد دونوں کے موبائل سے رابطہ منقطع ہو چکا تھا۔ماری پیڈا کی مقامی پولیس مدد کیلئے موقع پر پہنچی جہاں کچھ گھنٹوں کی تلاش کے بعداشونی کی لاش برآمدہو گئی ۔جبکہ اس کے والد کی لاش مزید دوری پر پائی گئی۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK