• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بحیرہ عرب میں ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے۲؍پائلٹ لاپتہ ہوگئے

Updated: September 03, 2024, 6:55 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر انخلاء کے لئے کشتی کے قریب آ رہا تھا۔

Two Pilots Of The Indian Coast Guard Went Missing. Photo: INN
ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے دو پائلٹ لاپتہ ہو گئے۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے  بحریہ کے عملے کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کردی ہے۔ پیر کی رات ایک ریسکیو آپریشن کے دوران ایک ہیلی کاپٹر نے جس میں دو پائلٹ شامل تھے، ہوائی عملے کے ساتھ، پوربندر کے ساحل پر بحیرہ عرب میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی جس کے نتیجے میں دو پائلٹ  اور ایک غوطہ خور سمیت تین افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ غوطہ خور کوڈھونڈ لیا گیا ہے جبکہ  پائلٹس کی تلاش جاری ہے۔ ملنے والے غوطہ خور کی حالت فی الحال مستحکم  ہے۔

یہ بھی پڑھئے:غزہ جنگ: اب تک تقریباً ایک لاکھ ۵۹؍ ہزار بچوں کو پولیو کے ٹیکے لگائے گئے ہیں

ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر انخلاء کے لیے کشتی کے قریب پہنچ رہا تھا۔ کوسٹ گارڈ نے چار بحری اور دو ہوائی جہازوں کو تلاشی مہم کیلئے لگایا ہے۔ انڈین کوسٹ گارڈ نے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ ’’انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) نے گجرات میں حالیہ طوفان میں تقریباً ۶۷؍ افراد کی جانیں بچائی تھیں۔ 
پیر کی رات ۱۱؍ بجے  سمندر میں، جہاز کے ماسٹر کی طرف سے موصول ہونے والی درخواست کے جواب میں، ہندوستانی پرچم والے موٹر ٹینکر ہری لیلا پر سوار ایک شدید زخمی عملے کے طبی انخلاء کیلئے روانہ کیا گیاتھا، جو پوربندر سے تقریباً ۴۵؍کلومیٹر دور ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے:اتر پردیش: بجنور اسکول میں مذہبی تعصب تنازع کے بعد چار اساتذہ کا تبادلہ

 آئی سی جی اے ایل ایچ ہیلی کاپٹر جس میں ہوائی عملے کے ۴؍ افراد  سوار تھے، مذکورہ آپریشن کے دوران مبینہ طور پر سمندر میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی تاہم وہ سمندر میں گر گیا۔  فی الحال، آئی سی جی نے ۴؍بحری جہازوں، اور دو ہوائی جہازوں کو سرچ آپریشن  کے لئے مامور کردیا ہے۔ 
 یاد رہے کہ گجرات میں سیلاب اور بارش کے پیش نظر  پوربندر اور دوارکا اضلاع کے مختلف تعلقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آپریشن کے پہلے دن، ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر نے ۳۳؍افراد کو خطرناک ہوا کے حالات اور کم مرئیت کے درمیان خطرناک صورتحال سے بچایا۔ دوسرے دن، ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے اپنی کوششیں جاری رکھیں، اور ۲۸؍افراد کو بچایا، جس سے جان بچانے والوں کی کل تعداد۶۱؍ہوگئی۔ایک اور واقعہ میں، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے گزشتہ ہفتے ۲۲؍لوگوں کو بچایا تھا جو  کلیان پور تحصیل کے چچلانہ گاؤں میں سیلاب  کی وجہ سے پھنس گئے تھے۔
گجرات میں گزشتہ چند دنوں سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے گجرات کے کچھ حصے زیر آب آ گئے ہیں اور شدید سیلاب کی وجہ سے سیکڑوں مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK