Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

تینڈولکر اور بل گیٹس کی کرینس اور ’وڑا پاؤ‘ پردوستی، ستیہ نڈیلا بھی خواہشمند

Updated: March 22, 2025, 10:02 PM IST | Mumbai

سچن ٹنڈولکر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نظر آ رہے ہیں، جہاں دونوں کو’’ `کرینس‘‘ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ کھیل کرکٹ اور ٹینس کا مرکب ہے۔

Bill Gates and Sachin Tendulkar enjoying Vada Pao. Photo: X
بل گیٹس اور سچن تینڈولکر وڑا پاؤ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

سچن ٹنڈولکر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نظر آ رہے ہیں، جہاں دونوں کو’’ `کرینس‘‘ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ کھیل کرکٹ اور ٹینس کا مرکب ہے۔ تقریباً ۱۸؍ ہزار ۳؍ سو صارفین نے اس ویڈیو کو شیئر کیا، جس میں گیٹس کو ٹینس کی گیند سرو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، لیکن ٹنڈولکر نے کرکٹ کے بلے سے گیند کا مقابلہ کیا، جس سے گیٹس حیران رہ گئے۔  مائیکروسافٹ کے شریک بانی نے کہا، ’’میں سمجھا کہ ہم ٹینس کھیل رہے ہیں۔ جس کے جواب میں ٹینڈولکر نے مذاق کرتے ہوئے کہا، ’’بل، میں نے `کرینس کہا تھا، تھوڑی سی کرکٹ، تھوڑی سی ٹینس۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کرناٹک :اقلیتی ٹھیکیداروں کا ریزرویشن باقاعدہ منظور

ٹنڈولکر کی پوسٹ کے ساتھ لکھا تھا، ’’کھیل ہمیں ٹیم ورک سکھاتا ہے، زندگی بھی یہی مانگتی ہے۔ کرینس مزیدار تھا، لیکن اصل کام سچن ٹنڈولکر فاؤنڈیشن اور گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ تیار ہو رہا ہے۔‘‘ اس ویڈیو پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے، مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا، ’’لگتا ہے مجھے اپنا اگلا کھیل مل گیا ہے! میں تم دونوں کے ساتھ کرینس کھیلنے کا منتظر ہوں۔‘‘ تاہم گیٹس نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی، جسے تقریباً۱۰؍ ہزار ۵؍ سو صارفین نے شیئر کیا، جس میں کھیل کے بعد دونوں کو ایک بینچ پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے، جہاں وہ ممبئی کے مشہور ترین اسٹریٹ فوڈ’’ وڑا پاو ‘‘کا لطف لے رہے ہیں، جو حال ہی میں دنیا کے بہترین سینڈوچ کی فہرست میں شامل ہوا ہے۔گیٹس نے ویڈیو کے ساتھ لکھا،’’ کام کے آغاز سے قبل ناشتے کا ایک وقفہ، ‘‘، جبکہ ویڈیو میں ’’ جلد ہی سرو کیا جائے گا،‘‘ کے الفاظ لکھے نظر آئے۔ 

یہ بھی پڑھئے: رائٹ ٹو فوڈ کیمپین نے مڈڈے میل میں تیل کی کٹوتی کو `غیر سائنسی` قرار دیا، زیادہ غذائیت کا مطالبہ کیا

واضح رہے کہ بل گیٹس تین سال میں تیسری مرتبہ ہندوستان آئے ہیں۔ انہوں نے گیٹس فاؤنڈیشن کی ۲۵؍ویں سالگرہ کے موقع پر ہندوستان میں پالیسی سازوں اور صنعت کاروں سے ملاقات کی۔۱۹؍مارچ کو گیٹس نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی۔ جس کے بعد دئے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی ترقی متاثر کن ہے۔ساتھ ہی مودی نے بھی اس ملاقات کو شاندار قرار دیا، اور کہا کہ ہندوستان ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے سب کے بہتر مستقبل کیلئے پر عزم ہے۔
گیٹس فاؤنڈیشن بہار، اتر پردیش، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، اڈیشہ، اور مہاراشٹر جیسی ریاستوں میں کام کرتی ہے، جہاں وہ صحت، صفائی، زرعی ترقی، صنفی مساوات، اور ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت کے پروگراموں کو امداد فراہم کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK