• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

تھائی لینڈ: ماہ عربی زبان کا آغاز

Updated: November 14, 2024, 10:01 PM IST | Bangkok

عربی زبان کی ترویح و فروغ کیلئے کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فار عربی لینگوئج دنیا کے مختلف ملکوں میں ماہِ عربی زبان منقعد کرتی رہتی ہے، اس سلسلے میں تھائی لینڈ میں ماہ عربی زبان کا آغاز کیا گیا ہے، جس میںعربی زبان کو فروغ دینے والے مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فار عربی لینگوئج نے بنکاک کی کررک یونیورسٹی اور جنوبی تھائی لینڈ کے ہیٹ یائی میں سونگکلا یونیورسٹی کے پرنس کے تعاون سے تھائی لینڈ میںماہِ عربی زبان کا آغاز کیا ۔سعودی پریس ایجنسی نے بدھ کوبتایا کہ یہ تقریب ایک جامع پروگرام ہے جس کا مقصد عربی زبان کے نصاب کو تیار کرنا، اساتذہ کی کارکردگی کو بہتر بنانا، عربی کو فروغ دینا اور اس شعبے میں سعودی عرب کے اقدامات کو اجاگر کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: Boycat ایپ: اسرائیلی مصنوعات کی شناخت اور ان کے متبادل تلاش کیجئے

۲۹؍ نومبر تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں مختلف قسم کی سرگرمیاں شامل ہیں، جن میں ایک سائنسی سمپوزیم، دو پینل مباحثے اور چار کورسز شامل ہیں جو غیر مقامی بولنے والوں کے لیے عربی اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں کو بڑھانےکیلئےبنائے گئے ہیں، جو جدید تدریسی طریقوں پر مرکوز ہے۔کنگ سلمان اکیڈمی نے انڈونیشیا، چین، ہندوستان، فرانس اور برازیل سمیت کئی ممالک میں عربی زبان کے مہینے کے پروگراموں کی میزبانی کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا: ’کارپس فلاور‘ پوری طرح کھل گیا، پارک کے باہر ہزاروں افراد کا مجمع

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے، اکیڈمی نے فرانس میںماہِ عربی زبان کی میزبانی کی تھی، جس میں تعلیمی سرگرمیاں شامل تھیں جن کا مقصد عربی نصاب کو تیار کرنا تھا۔اس پروگرام میں عربی زبان کی تعلیم اور فروغ پر توجہ مرکوز کرنے والے  فرانسیسی تعلیمی اداروں،عر بی پروگرام پیش کرنے والے مراکزکے ساتھ دورے اور ملاقاتیں شامل تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK