• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

تھائی لینڈ: بینکاک میں فضائی آلودگی کی وجہ سے ۳۵۲؍ اسکولیں بند

Updated: January 24, 2025, 8:58 PM IST | bangkok

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں حکام نے’’فضائی آلودگی کی وجہ سے ۳۵۲؍ اسکولوں کو بند کر دیا ہے۔‘‘یادرہے کہ بینکاک کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کیاجاتا ہے۔

Bangkok is considered one of the most polluted cities in the world. Photo: INN
بینکاک کا شمار دنیا کے آلودہ شہروں میں کیا جاتا ہے۔ تصویر: آئی این این

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے حکام نے کہا ہے کہ ’’فضائی آلودگی کی وجہ سے شہر کے ۳۵۰؍ سے زائد اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔‘‘ ایئر کوالیٹی مانیٹر آئی کیو ایئر کے ذریعے تھائی لینڈ کو سب سے زیادہ آلودگی والا ساتواں شہر قرار دیا گیا ہے۔ موسمی فضائی آلودگی کی وجہ سے تھائی لینڈ کے مختلف شہروں میں عوام پریشانیوں کا سامنا کرتے ہیں۔ بینکاک کے حکام نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’’بینکاک کے میٹروپولیٹن ایڈمنسٹریشن نے ۳۱؍ اضلاع کے اطراف ۳۵۲؍ اسکولوں کو بند کر دیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: جاسوسی ومداخلت پر برطانوی نیوز گروپ نے شہزادہ ہیری سے معافی مانگی

آئی کیو ایئر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’جمعہ کو شہر میں آلودگی کی سطح پی ایم ۵ ء ۲؍ ، ۱۰۸؍ مائیکروگرام فی مربع میٹر تک پہنچ گئی تھی جس کی وجہ سے مائیکروپلاسٹک کے ذرات خون کے ذریعے پھیپڑوں میں داخل ہوسکتے ہیں جس سے کینسر ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) تجویز پیش کرتی ہے کہ سال کے بیشتر دنوں میں ۲۴؍ گھنٹے کی اوسط نمائش ۱۵؍گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔‘‘ بینکاک کے حکام نے کہا ہے کہ ’’جن علاقوں میں آلودگی کی سطح مقررہ حد پی ایم ۵ ء ۲؍ سے زیادہ ہوگئی تھی وہاں اسکولیں بند کی گئی ہیں۔‘‘ آج صبح بینکاک کی میٹروپولیٹن اتھاریٹی کے اندر آنے والی ۴۳۷؍ میں سے ۳۵۲؍ اسکولوں کو بند کیا گیا ہے۔ ۲۰۲۰ء میں یہ تعداد زیادہ تھی کیونکہ اس وقت شہری حکام کی نگرانی میں آنے والی تمام اسکولوں کو فضائی آلودگی کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔‘‘ آسٹریلیا کے وزیر داخلہ انتوٹین چارنویرکول نے کہا کہ ’’پرانی اور کھیت کو صاف رکھنے کیلئے بچی کچھی فصلیں جلانے پر پابندی کا حکم جاری کیا ہے ۔ اگر کسی شخص نے پرالی یا بچی کچھی فصلیں جلانے کی کوشش کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ : محمودابودلفہ اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے ہیں،ان کیلئے قبریں بنانے کے خواہشمند

آسٹریلیا کی وزیر اعظم پیتونگترن شناواترا، جو فی الحال ورلڈ اکنامک فورم کی میٹنگ میں شریک ہوئی ہیں،نے ’’جمعرات کو فضائی آلودگی کو ختم کرنے کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا جن میں دارالحکومت میں تعمیرات کے پروجیکٹس کم کرنا اور بیرون ممالک سے تعاون بھی شامل ہیں۔‘‘ یاد رہے کہ آسٹریلیا کے قریبی ممالک ویتنام اور کمبوڈیا کے بڑے شہر بھی آئی کیو ایئر کی فضائی آلودگی والے ۱۰؍ بڑے شہروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ ویتنام کا شہر ہوچی من اور کمبوڈیا کا دارالحکومت پنوم پن اس فہرست میں بالترتیب دوسرے اور پانچویں نمبر پر ہے۔‘‘ کمبوڈیا کے وزیر ماحولیات کے ترجمان کھوے اتیتیہ نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’ملک میں ہوا کا معیار تحفظ کی سطح کے اندر ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’دیگر ممالک کے اپنے معیارات ہیں۔ ہوا کے معیار کو طے کرنے کیلئے کمبوڈیا کے اپنےذاتی معیارات ہیں۔ حکام نے حفاظتی اقدامات جاری نہیں کئے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK