• Wed, 23 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

تھائی لینڈ: بس آتشزدگی کے۲۳؍ مہلوکین کی آخری رسومات ادا کی گئی

Updated: October 09, 2024, 11:52 AM IST | Bangkok

تھائی لینڈ میں اسکول کے اساتذہ اور طلبہ کو لے جارہی بس میں آتشزدگی میں ہلاک ہوئے ۲۳؍ افراد کی فورنسک جانچ کےذریعے شناخت کے بعدان کے آبائی قصبے میں سرکاری نمائندوں کی موجودگی میں آخری رسومات ادا کی گئی۔اس حادثے کے بعد عوام میں انتظامیہ کے طریقہ کار کے خلاف شیدید ناراضگی پائی جارہی ہے، جبکہ حکام نے احتیاطی طور پر ۱۳۰۰؍ سی این جی بسوں کے معائنے کا حکم جاری کیا ہے۔

People pay their respects to the victims of the Thailand bus fire. Photo: PTI
عوام تھائی لینڈ بس آتشزدگی متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے۔تصویر: پی ٹی آئی

تھائی لینڈ کے لینسیک قصبے میں گزشتہ ہفتے بس آتشزدگی میں جاں بحق ہوئے ۲۳؍ طلبہ اور اساتذہ کی آخری رسومات ادا کی گئی۔اس موقع پر مندر کے قریب جس کے احاطےمیں وہ اسکول واقع ہے جس سے متاثرین کا تعلق ہے۔اس مقام پر اونچی چمنیوں والی کئی بھٹیاں کھڑی کی گئی تھیں جن کے آگے پھولوں کی آرائشیں کی گئی تھی۔اس میں شامل سوگواروں نے نم آنکھوں سے ان تمام مہلوکین کو یاد کیا، جبکہ پجاری نے مذہبی رسومات ادا کیں۔

یہ بھی پڑھئے: انڈونیشیا: جنوری ۲۰۲۵ء سے ملک بھر میں ہزاروں کچن کا افتتاح

واضح رہے کہ ایک اکتوبر کو اسکول کے۶؍ استاد اور۳۹؍ طلبہ اودیگر اسٹاف کو لے جارہی بس میں بنکاک کے نوا میں واقع پتھوم تھانی کے ہائی وے پر اچانک آگ لگ گئی، آگ پھیلنے کی رفتار اتنی تیز تھی کہ محض ۲۲؍ افراد ہی بس سے نکلنے میں کامیاب ہو پائے، بس میں ہی پھنس جانے والے متاثرین اس بری طرح جھلس چکے تھے کہ فورنسک جانچ  کے ذریعےان کی شناخت کی جا سکی۔اس کے بعد انہیں آخری رسومات کیلئے آبائی قصبے روانہ کیا گیا۔
اس واقع کے بعد عوام میں انتظامیہ کے تعلق سے  مناسب حفاظتی اقدام کے فقدان کے سبب شدید  ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ حالانکہ پولیس نے بس ڈرائیور کو لاپرواہی کے الزام میں گرفتار کر لیا، اور جس کے نام پر بس کا اندراج کیا گیا تھا اس خاتون کو بھی لاپرواہی سے ہونے والی اموات کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ٹرانسپورٹ کے افسران اس وقت شدید تنقید کا نشانہ بنے جب یہ خبر عام ہو ئی کہ چار مہینے قبل ہی یہ بس معائنہ میں پاس ہو چکی تھی۔اس کےعلاوہ جانچ میں پتہ چلا کے بس میں گیس کے ۱۱؍ کنستر نصب کئے گئے تھے جبکہ اسے محض ۶؍ کنستر کی اجازت تھی۔حکام نے یہ بھی بتایا کہ یہ بس ۵۰؍ سال پرانی تھی جسے تجدید کے ذریعے سی این جی پر چلنے کے موافق بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کو ہتھیاروں کے سپلائی پر مکمل پابندی نہیں عائد کی جائے گی: کیئر اسٹارمر

پولیس کے مطابق کسی کنستر سے گیس خارج ہونے کے سبب آگ لگی۔ اس حادثہ کے بعد ۱۳۰۰۰؍ سی این جی بسوں کا ۶۰؍ دنوں میں معائنہ کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔جبکہ دیگر اسکول انتظامیہ نے تعلیمی ٹرپ منسوخ کر دی ہے۔منگل کو انجام دی گئی بس حادثہ کے متاثرین کی آخری رسومات کی ذمہ داری راجا مہا وجیرالوکون نے اپنے ذمہ لی تھی۔ انہوں نےاپنے خصوصی نمائندے اور سابق آرمی چیف اور وزیر اعظم سوراید چولانوٹ کو بطور اپنی نمائندگی کے روانہ کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK