• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دنیا کا قدیم ترین ہفتہ واری اخبار ’’دی آبزرور‘‘ آن لائن میڈیا کمپنی کو فروخت

Updated: September 19, 2024, 9:47 PM IST | London

اتوار کو شائع ہونے والا دنیا کا قدیم ترین ہفتہ واری اخبار ’’دی آبزرور‘‘ کو ایک آن لائن اسٹارٹ اپ کو فروخت کیا جارہا ہے۔ تاہم، اب تک مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

Photo: X
تصویر: ایکس

اتوار کو شائع ہونے والا دنیا کا قدیم ترین ہفتہ واری اخبار ’’دی آبزرور‘‘ ایک آن لائن اسٹارٹ اپ کے ہاتھوں فروخت ہو سکتا ہے۔اس کا اعلان بدھ کو ٹورٹائزمیڈیا گروپ کے ۳۰؍ سالہ مالک نے کیا۔ ’ ی گارجین میڈیا گروپ‘ ( جی ایم  جی)نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک غیر اعلان شدہ رقم کے عوض ۲۰۱۹ء سے اس ہفتہ واری کی اشاعت کو آف لوڈ کرنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس فروختگی کے باوجود دی گارجین اس کا عنوان، ہفتہ کے ساتوں دن آن لائن جاری رہے گیا، جبکہ اپنے قارین کے ذریعے یہ پہلے سے زیادہ امداد اور بین الاقوامی رسائی  حاصل کرے گا۔

یہ بھی پڑھئے: بہرائچ کے بعد اب بریلی ضلع میں بھیڑیوں کی دہشت، گھرمیں گھس کر باپ بیٹے پر حملہ

دی گارجین کے مالکان نے اعلان کیا کہ وہ باضابطہ طور پر ’دی ٹورٹائز میڈیا گروپ ‘ کے ساتھ دنیاکے قدیم ترین ہفتہ واری اخبار ’دی آبزرور‘ کی ممکنہ فروخت کے تعلق سے مذاکرات کر رہےہیں۔ ساتھ ہی اس بات کا اعادہ کیا کہ فروخت کی پیشکش اتنی جاذب ہے کہ اس کی تفصیل میں جانے کی ضرورت ہے۔جی ایم جی کے چیف ایکزیکوٹیو انابیٹسن نے کہا کہ ’’ اس فروخت سےخاطر خواہ سرمایہ کاری کے ذریعے دی گارجین کواپنامستقبل کا مقام، اس کی ترقیاتی منصوبے اورمزید عالمی رسائی کی منصوبہ بندی کرنےکا موقع حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: سڑک حادثہ میں نواب ملک کی بیٹی اور داماد زخمی ، ڈرائیو ر گرفتار

واضح رہے کہ ’ دی آبزرور‘ کی بنیاد ۱۷۹۱ء میں رکھی گئی تھی، جبکہ ۱۹۹۳ء میں جی ایم جی نے اسے خریدا تھا۔تب سے یہ دی گارجین سے وابسطہ ہے۔ جی ایم جی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’’مذاکرات کے نتائج سے قطع نظراتوار کو شائع ہونے والا یہ ہفتہ واری اخبار بدستورڈیجیٹل شائع ہوتا رہے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK