• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

تبت: ۱ء۷؍ شدت کا زلزلہ، تقریباً ۱۲۶؍ افراد ہلاک، عمارتیں منہدم

Updated: January 07, 2025, 9:31 PM IST | Lhasa

تبت میں ۱ء۷؍ شدت کا زلزلہ آنے کے بعد تقریباً ۱۲۶؍ افراد ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔ شمالی ہند اور نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز، نے مقامی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’زلزلے کی وجہ سے تبت کے شینگاتسے علاقے میں تقریباً ۹۵؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔‘‘ چینی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’تقریباً ۱۳۰؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔‘‘

Volunteers search for victims from the rubble of buildings. Photo: PTI
رضاکار عمارتوں کے ملبے سے متاثرین کی تلاش کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

چین کی ریاستی ایجنسی زنگوا نے کہا ہے کہ ’’تبت میں ۱ء۷؍ شدت کے زلزلے کی وجہ سے  تقریباً ۱۲۶؍ افراد ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلےکی وجہ سے متعدد علاقوں میں عمارتیں منہدم ہوگئیں ۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز، نے مقامی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’زلزلے کی وجہ سے تبت کے شینگاتسے علاقے میں تقریباً ۹۵؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔‘‘ چینی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’تقریباً ۱۳۰؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: حیدرآباد میں ایئرپورٹ جیسی سہولتوں سے لیس چرلا پلی ریلوے ٹرمینل کا افتتاح

متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں
چینی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ زلزلے کے مرکز میں متعدد عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں۔چینی ریاستی براڈکاسٹر کی سی سی ٹی وی کے مطابق ’’تینگری کاؤنٹی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں اور زلزلے کے مرکزکے قریب بہت سی عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔‘‘

شینگاتسے
شینگاستے میں ۸؍لاکھ لوگ آباد ہیں اور یہاں پنچن لاما کا مندر بھی ہے جو تبت بدھ مت میں اہم مقام رکھتے ہیں۔

دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
تبت میں زلزلہ آنے کے بعد شمالی ہندوستان میں دہلی این سی آر، جن میں بہارکا دارالحکومت پٹنہ اور ریاست کے مختلف شمالی علاقے شامل ہیں،میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ مغربی بنگال اور شمالی ریاستوں جیسےآسام وغیرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش: غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد ۳۱؍ جنوری تک ویزا حاصل کرلیں

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں زلزلے کے جھٹکے
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد مبینہ طور پر شہری اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔ ملک کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی نے کہا کہ ’’کھٹمنڈوسے متصل پہاڑی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔‘‘ کھٹمنڈو کی ایک رہائشی خاتون میرا ادھیکار نے خبررساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ ’’میں سور ہی تھی تبھی پلنگ میں جھٹکا محسوس ہوا، مجھے لگا کہ میرا بچہ اٹھا ہے۔ لیکن جب کھڑکی کے پٹ ہلے تو مجھے سمجھ آگیا کہ زلزلہ آیا ہے۔ فوری طور پر میں اپنے بیٹے کو لے کر گھر سے باہر نکلی اور ایک کھلے میدان میں چلی گئی۔‘‘

نیشنل سینٹر فار سیسی مولوجی کا بیان
نیشنل سینٹر فار سیسی موجولی نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ’’صبح ۶؍ بجکر ۳۵؍ منٹ پر نیپال اور تبت کی سرحد کے قریب زیزانگ میں ۱ء۷؍ شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ یہ شدت کافی تیز تھی جس کی وجہ سے کافی نقصان پہنچا۔ چینی حکام نے رپورٹ کیا ہے کہ تبت کے دوسرے سب سے بڑے شہر شینگاستے میں ۸ء۶؍ شدت کا جھٹکا محسوس کیا گیا تھا۔‘‘

ریزانگ کے علاقے میں ۷ء۴؍ اور ۹ء۴؍شدت کے زلزلے کے بعد کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ چینی براڈکاسٹر سی سی ٹی وی کے مطابق ’’گزشتہ ۵؍ برسوں میں تبت کے شہر شینگاستے کے ۲۰۰؍کلومیٹر کے احاطے میں ۲۹؍ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ۳؍ یا اس سے زیادہ تھی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK