• Wed, 26 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اصل بادشاہ زندہ باد: ٹرمپ اور مسک کی اے آئی ویڈیوامریکی سرکاری اسکرین پرچھا گئی

Updated: February 25, 2025, 10:02 PM IST | Washington

ٹرمپ اور مسک کی اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو ہیکنگ کے ذریعے امریکی حکومت کی اسکرینوں پرچھا گئی ، اس ویڈیو میں ٹرمپ، مسک کے پاؤں چومتے نظر آئے۔

The AI-generated video shows Trump licking Musk`s feet. Photo: X
اے آئی سےتیاار کردہ ویڈیو میں ٹرمپ کو مسک کے پاؤں چاٹتے دکھا یا گیا ہے۔ تصویر: ایکس

امریکہ میں ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ( ایچ یو ڈی) کے کچھ ملازمین نے کام کے دوران ایک عجیب منظر دیکھا، ان کے دفتر کی عمارت میں لگی ہر اسکرین پر اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو چل رہا تھا، ’’ اصل بادشاہ زندہ باد‘‘ کے متن والے اس ویڈیو میں مسک کو ننگے پاؤں آرام کرتے دکھایا گیا ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ گھٹنوں کے بل ان کے قدموں پر جھکے ہوئے ہیں۔سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق یہ جعلی ویڈیو ایچ یو ڈی کے کیفے ٹیریا میں دکھائی گئی۔
یہ ویڈیو ممکنہ طور پر ہیکنگ کا نتیجہ تھی، جو اے آئی کی مدد سے بنا کر سرکاری اسکرین پر دکھائی گئی، اس کی وجہ یہ ہے کہ مسک کے دونوں پاؤں بائیں پاؤں کی طرح دکھائی دے رہے تھے۔  ایچ یوڈی کی ٹی وی پر چلنے والی ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے، محکمے کے ترجمان کیسی لوویٹ نے اسے ٹیکس دہندگان کے ڈالر اور وسائل کا ایک اور ضیاع، قرار دیا، جبکہ یہ وعدہ کیا کہ ’’متعلقہ تمام افراد کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اقوام متحدہ میں امریکہ نے یوکرین جنگ کیلئے روس کو مورد الزام ٹھہرانے سے انکار کر دیا

تقریباً ۵؍سیکنڈ کی یہ کلپ ایچ یو ڈی نے ہٹا دی تھی، لیکن یہ بلیو اسکائی اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم بشمول مسک کے’ ایکس ‘ پر وائرل ہو رہی ہے۔ ایک نامعلوم وفاقی ملازم نےنامہ نگار کو بتایا کہ ایچ یو ڈی کے عملے کوبذات خود عمارت میں ٹی وی بند کرکے ویڈیو روکنا پڑی۔ ایچ یو ڈی کی ویڈیو گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس کے سرکاری اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر کا مذاق اڑاتی نظر آئی جس میں ٹرمپ کو سر پر بادشاہ کی طرح تاج پہنے دکھایا گیا تھا۔واضح رہے کہ رمپ کے ارب پتی مشیراورحکومتی کارکردگی کے نئے محکمے کے سربراہ ایلون مسک نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ تمام امریکی وفاقی ملازمین کو اپنے کام کی وضاحت کرنی ہوگی ورنہ وہ اپنی نوکریاں کھو دیں گے۔ لیکن مسک کے غیر معمولی مطالبے کواہم امریکی ایجنسیوں کی طرف سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے, بشمول ایف بی آئی ،اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ، ہوم لینڈ سیکیورٹی اور پینٹاگون جنہوں نے اپنے ملازمین کوسنیچر کواس کی تعمیل نہ کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ دونوں سیاسی جماعتوں کے قانون سازوں نے کہا کہ مسک کا حکم غیر قانونی ہو سکتا ہے۔ جبکہ یونینوں نے مقدمہ دائر کرنے کی دھمکی دی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: قدامت پسندی کی لہر جرمنی کو بھی بہا لے گئی، دائیں بازو کا اتحاد پارلیمانی الیکشن میں کامیاب

واضح رہے کہ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے مہینے میں ہزاروں وفاقی ملازمین کو جبری استعفے کے ذریعے یا تخفیف کےنام پر ملازمت سے ہٹایا گیا۔ این پی آر کی رپورٹ کے مطابق، ایچ یو ڈی کے اندر کمیونٹی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے ۸۴؍فیصد عملے کے ملازمت کھونے کا امکان ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدف محکمے کے کسی بھی دفتر کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK